Zaidi
Participant
Offline
  • Advanced
#4

سردار صاحب، دوبارہ سرداری مبارک۔ اب تو آپ کے آرٹیکل پڑھنے سے بیشتر ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ کیا فرمایا ہوگا، یہ رتبہ بھی پہنچے اور منجھے ہوئے قلمکاروں کو ملتا ہے ۔ میری طرف سے بھی پیشگی مبارک باد قبول کیجئے ۔ آپ نے ثانی کا حرف لکھنے سے پہلے ضرور غور فرمایا ہوگا کہ اول اور ثانی میں قدر مشترک نکالنے کے لیئے کن لفظوں کا انتخاب کرنا ہے اور کس طرح ،کسی شک کے خطرے کے ابھرنے سے بیشتر ، اس کا تدراک کرنا ہے ۔ یہ مضمون طفل مکتب میں پیش کیا جاتا تو شاید آپ کو ست بہاراں سلام آتا ، لیکن چونکہ اس فورم کا ماحول قدرے بے آبروانہ ہے ، ہم جیسے تیلی فروش اس میں شگافوں کی نشاندھی نہ کریں گے تو یہ نہ صرف اس فورم سے نا انصافی ہوگی ، بلکہ آپ جیسے قدر شناس بھی تشنہ رہ جائیں گے ۔
شراب اور اس میں ڈوب کر ، لہکتے ہوئے گانا گانے والے اور ایک جرت اور نڈر ، شراب کو ام الخبائث کہنے والے میں ایسی کون سی قدر مشترک ہے جو ہم جیسے نکتہ چینوں سے بچی رہے ؟ میرے خیال میں تو یہ تقریر ان بھنگ فروشوں کو بھی جگا گئ ہے جو عادتوں کی مسلسل ورزش سے تھک کر نڈھال ہوئے جاتے تھے ، آج صبح ہی صبح چار چوہے ،پرچم اٹھائے اپنے مالک کے دفاع میں بھوکھلائے لہجے میں غداری کے سرٹیفیکٹ بانٹے نظر آئے ۔

آپ کی تحریر پڑھکر ادراک ہوا کہ ، یہ محب وطنی کا کام صرف حکومتی ایلچیوں کے ہی ذمہ سونپا نہیں گیا بلکہ کچھ منجھے ہوئے کہنہ مشق ان کے سواء بھی ہیں جنہیں جرنیلی درد دل اٹھا ہے اور کچھ اسٹمپ اور اسٹام پیپر ان کے سپرد بھی ہوئے ہیں ۔

میرا تو شکوہ آپ سے یہ ہے کہ بوٹ سوٹ اٹھالینے کے جذبہ شوق میں آپ ہماری فہم کی توہین بھی کر گزرے ۔ مانا کہ ہم جیسے غدار وطن  ،داغدار وطن آپ کے معیار محب الوطنی میں کوئ مقام نہیں رکھتے ، لیکن بندہ خدا ، اس ارض پاک پر طاقتور کے گماشتے ہمیشہ قلم کیوں خرید لیتے ہیں ۔
آج جو نواز شریف کہہ رہا ہے ، کل وہ لوگ گلیوں میں کہیں گے ۔ اور یہی کڑوا سچ ہمارا ماضی رہا ہے ۔

ہم توفریب کاری شب کو بیان کر گئے
اب یہ نصیب شہر ہے ، جاگ اٹھا ہو یا نہ ہو

 

Let add this video for proper prospective of  so called the freedom of expression in Pakistan.

  • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
×
arrow_upward DanishGardi