تلاش گمشدہ

Home Forums Non Siasi تلاش گمشدہ تلاش گمشدہ

#28
shahidabassi
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 32
  • Posts: 7280
  • Total Posts: 7312
  • Join Date:
    5 Apr, 2017

Re: تلاش گمشدہ

 اور جب تم اُن لوگوں کو دیکھو جو ہماری آیتوں کو برا بھلا کہنے میں لگے ہوئے ہیں تو اُن سے اُس وقت تک کے لئے الگ ہو جائو جب تک وہ کسی اور بات میں مشغول نہ ہو جائیں الانعام ۔ ۶۸

باواجی بھائی،

یہی تو میں کہتا ہوں کہ اگر ایسا کچھ دیکھیں تو اس تھریڈ پر مت جائیں اور ان سے بات مت کریں جب تک کہ وہ کوئی دوسری بات نہ کر رہے ہوں۔ اس آیت میں یہ تو نہی لکھا کہ انہیں اٹھا کر باہر پھینک دو۔ باقی میں قرار صاحب کی ایک دو باتوں سے متفق ہوں کہ مسئلہ تو قائداعظم اور علامہ اقبال کا تھا اور اس ساری بحث میں قرانی آیات کی بے حرمتی کا تو چکر ہی نہی تھا۔ اور نہ ہی مجھے یاد پڑتا ہے کہ کسی ملحد نے پچھلے پانچ چار مہینے میں کوئی قران خدا یا رسول بارے غلط لفظ لکھا  ہو سوائے اس کے کہ وہ اسے نہی مانتے، قران کی نئی تفسیروں پر طنز کرتے ہیں کہ ہم نے اب آیات کے  نئے مطلب نکال لئے ہیں یا وہ یہ کہیں کہ ان کے مطابق قران میں تضاد ہے۔ ملحد ہونے کے ناطے قران سے اختلاف کرنا ان کا حق ہے یہ بے ادبی کہاں سے ہوگئی۔ جب یہ لوگ خدا رسول قران کی بے ادبی کریں گے تو ہم بھی اس پر اعتراض کریں گے اور ان سے ایسا نہ کرنے کی درخواست بھی دہرائیں گے۔ میرا ذاتی خیال ہے ان لوگوں کو عاطف کی سچوایشن کا مسلمانوں سے زیادہ ادراک ہے اور وہ جانتے ہیں کہ انہیں لائن کراس نہی کرنی بلکہ اپنے دلائل دینے ہیں۔

۔

عاطف پر قرانی آیات، خدا اور رسول کی بے ادبی کرنے والے کسی بلاگر کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام نا صرف  بلکل غلط معلوم دیتا ہے بلکہ اس کے لئے بلا وجہ پاکستان میں گڑھے کھودنے کے مترادف ہے جس کا وہ پہلے بھی ذکر کر چکا ہے۔

رہی بات گلٹی میاں کی تو شاید آپ کو عاطف کے کچھ لکھے سے پہلے گلٹی صاحب کے جج کو سیدھی گالیاں دینا بلکل یاد نہی۔ اگر گلٹی جج کو کسی اسلام مخالف تحریر بارے رپورٹ کر بھی رہا ہوتا تو کیا اسے ماڈ کو گندی گالیاں دینے کا بھی مکمل حق حاصل تھا۔ دراصل حقیقت یہ ہے کہ مجھے عاطف اس فورم بارے اب مصیبت میں پھنسا دکھائی دیتا ہے کہ گندی گالیاں دینے والے کوبین کرے تو مصیبت یہ پڑ جاتی ہے کہ یار فلاں بندہ تو ریگولر ہے اسے بین کیا تو کہیں یہ بھی چھوڑ نہ جائے کہ پہلے ہی صرف پانچ سات بندے ہیں۔۔ اور اگر بین نہ کرے تو بھی کچھ لوگ اس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گالیوں کی غلاظت کا سدِباب کرو۔ بحرحال کسی بھی پلیٹ فارم پر انتظامیہ کو گالی دینا کسی عام ممبر کو گالی دینے سے کہیں زیادہ قابلِ سزا غلطی گردانا جاتا ہے۔

اس لئے میری تو گلٹی بھائی سے بھی درخواست ہے کہ اس ساری بات اور اپنے اس دن کے طرز عمل پر غور کریں اور واپسی کی راہ لیں تاکہ ہم مل جل کر اہل ملحدیدیت کا مکو ٹھپ سکیں۔

Atif Qazi  Qarar  Guilty

  • This reply was modified 1 month, 1 week ago by shahidabassi.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!