casanova
Participant
Offline
  • Advanced
#39

کیسانووا صاحب۔۔ آپ نے ابراہم موسلو کی ضروریات کی درجہ بندی تو ملاحظہ کی ہوگی، انسان جب تک کچھ بنیادی مسائل سے چھٹکارا نہیں پالیتا تب تک وہ صحیح معنوں میں تخلیق کے روزن نہیں کھول پاتا، اور ان بنیادی مسائل میں خوراک و تحفظ سب سے ضروری ہیں۔ اسلام فی زمانہ ایسا نظریہ ہے جو دوسروں پر زبردستی اپنے اصول، قوانین اور ضابطے تھوپنے کی ترغیب دیتا ہے اور بذریعہ جبر لوگوں کی آواز بند کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ دورِ حاضر میں اختلافی رائے رکھنے والوں کی سلامتی کیلئے نظریہ اسلام سمِ قاتل کی سی حیثیت رکھتا ہے۔ بے شمار لوگ جیلوں میں صرف اس لئے سڑرہے ہیں کہ ان پر اسلام کی توہین کا الزام لگا کر کسی مومن نے اپنے تئیں اسلام کا بول بالا کردیا۔ پشاور کورٹ میں ایک معصوم نفسیاتی مریض کو اسلام کے ایک سچے پیروکار نے گولیوں کا نشانہ بنا کر ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کے دل جیت لئے اور پشاور میں اس کے حق میں مسلمانوں نے بڑی بڑی ریلیاں نکالیں۔ دو دن قبل لاہور کی ایک عدالت نے ایک مسیحی کو توہینِ اسلام کے “جرم” میں سزائے موت سنادی ہے۔ تیرہ اسلامی ممالک میں اس وقت توہینِ اسلام / توہینِ رسالت کی سزا موت ہے۔ آپ کا خیال ہے ہم اسلام کی اس غارتگری سے لا تعلق رہ سکتے ہیں؟ جس دن اسلام کے پیروکار دوسروں کی زندگیوں میں دخل دینا بند کردیں گے، اپنا نظریہ زبردستی دوسروں پر مسلط کرنا بند کردیں گے، آپ ہماری زبانوں سے اسلام کا نام بھی نہیں سنیں گے۔ یوں سمجھ لیں ہم اسلام سے نہیں، اسلام ہم سے چمٹا ہوا ہے۔ :) ;-) ۔۔۔

ادراک سوچنے سمجھنے فیصلہ کرنے کے مجموعی عمل کو کہتے ہیں۔ حیوان بھی ایسا کرتے ہیں لیکن ان کے ادراک کا انحصار جبلت اور فوری رد عمل پر ہوتا ہے جبکہ انسان کا ادراک سابقہ تجربات، مشاہدات، اور اچھے برے نتائج جو اس نے اپنی زندگی میں دیکھے ہوتے ہیں ان کی پشن گوئی پر ہوتا ہے… اپ جس کو ہماری حاصل شدہ علمی، شعوری، روحانی اور جسمانی ترقی کی ہائی لائیٹس سمجھ رہے ہیں وہ اصل میں ہماری زندگی میں مجود سابقہ تجربات، مشاہدات، اور اچھے برے نتائج کا خلاصہ ہے . جو بحثیت مجموعی ہم عوام ناس تک پونچا کر ان کو خبردار کر رہے ہیں کہ آگے ڈیڈ اینڈ ہے… اور ان کو بتا رہے ہیں کہ تم قدامت پرستی کی لعنت سے آزاد ہونا چاہتے ہو تو اپنے آپ کو کسی دوسری قوم کا غلام اور جاہل سمجنے کی بجاے ایک عقلمند انسان سمجھو ۔ اور خود پر اعتماد کرو .. اپنے دماغ سے قدرت اور فطرت کو سمجھو پرانی کتابیں ترک کر دو … لعنتی اسلاف کی عقیدت ختم کر دو کیوں کہ اس سے بڑی چیز انسانی ترقی میں کوئی حائل نہیں ہو سکتی اور اپنی اولاد کی تربیت کرنے میں کوشش کرو کہ ان کی عقلی آزادی سلب نہ ہو اور ان کو پرانی قبروں سے تقدس کے مردے نکال نکال کر نہ دکھاؤ… ایسے میں اگر پاکستانی کی ایک نسل سنور گئی تو تمام نسلیں سنور سکتی ہیں ورنہ تم سے پہلے ہزاروں قومیں ایسے ہی تباہ ہو چکی ہیں … اور اپ کو ہماری یہ باتیں تنگ نظری لگ رہی ہے دال میں کچھ کالا ہے

زندہ رود صاحب اور انسیف صاحب۔۔۔۔۔۔ میں قطعا بھی آپ کی عقلی فرسٹریشن میں مزید ہوا بھرنے کی تمنا نہیں رکھتا۔۔۔۔ سادی سی بات ہےکہ ہر معاشرے میں کچھ شدت پسند عناصر ہوتے ہیں جن کو دوسرے کے ختنے اور ارتقائی نتھنے چیک کرنے کا شوق ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔آپ لوگ تو ان عناصر سے الگ تھلگ ہو کر اپنی ایک معتدل پہچان بنانے کا ہنر رکھتے ہیں تو پھر یہ روزانہ انہی جبری واعظین کی طرح دوسروں کو زندگی گزارنے کا ڈھنگ سکھانے کا درس کیوں دینا شروع کر دیتے ہو۔۔۔۔۔۔

آپ کے اکثردھاگے اسلام کو ٹارگٹ کرکے عجیب سا کُڑمس مچانے کی کوشش نظر آتے ہیں۔۔۔۔۔ آپ لوگوں کوکیا واقعتا لگتا ہے کہ یہ فورم آپ لوگوں کے تنقیدی سوالوں کا موثر جواب دینی والی علمی ہستیوں سے آراستہ ہے؟؟؟؟؟

لے دے کہ ایک بلیور صاحب ہیں جن کی اپنی علمی بنیادوں میں گیارہ پٹھانوں کا رائتہ بھرا ہوا ہے۔۔۔۔۔دوسرے لنڈن کے مشہور زمانہ تیلی صاحب اور انکے ابیوزنگ متر بڈاوہ جی ہیں ۔۔۔جو کبھی ضدی گجر کے گنڈاسے پر بیٹھ کر اور کبھی ظالم صوبیدار کے خاکی جہاز پر بیٹھ کر عالمِ حیض میں اپنے مخالفین کو تڑیاں لگاتے نظر آتے ہیں۔۔اگرآپ ان ست ربٹی نمونوں سے اپنی علمی پیاس بجھانے کی تمنا رکھتے ہیں تو میرے ناقص رائے میں آپ کی عقل دانیوں کو نیا سافٹ وئیر اپڈیٹ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔۔۔۔

۔سو میرے خیال سے اتنے دانشمند تو آپ لوگ ہو۔۔۔۔۔ کہ آپ لوگ بھی بخوبی جانتے ہو کہ اس دانشگردی کے خزینے میں آپ کے سوالوں کی تشنگی دور کرنے والے علمی سفینے نہیں ہیں۔۔۔۔۔پھر آپ لوگ جان بوجھ کر ایسے دھاگے اور نفرت انگیز مواد پوسٹاتے ہیں تاکہ انہیں پڑھ کر عام ماتڑ اور سطحی سا مذہبی علم رکھنے والے ممبرز تلملاتے پھریں۔۔۔۔۔۔اور آپ کے من کے اندر پائے جانے والے اس غیض و غضب کو شانتی مل سکے جوکبھی آپکے ذہن میں اٹھنے والوں سوالوں کے ردعمل میں آپکی فیملی، رشتہ داروں اور سماج  کی طرف سے ، آپ لوگوں کو ذہنی اور جسمانی پھینٹی لگا کر دیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔اور اس انسیف بیچارے کو تو لگتا ہے کچھ زیادہ ہی پھینٹی پڑی تھی۔۔۔۔۔۔

بھائی لوگو! میں آپ کی پرسنل چائسز کا احترام کرتا ہوں آپ کے قلبی احساسات ااور ان سے جُڑے رشتے بھی سر ماتھے پر۔۔۔۔ لیکن آپ لوگ بھی اپنی مشین گنوں کا رُخ موڑ کر دیگر اہداف کی لِینگراں اڑانے پر دیہان دیجئے۔۔۔۔ تاکہ آپ لوگوں کی آنے والی نسلیں بھی فخر کریں کہ ہمارے الحادی آباء میں برداشت و احترام کا کتنا وسیع مادہ تھا۔۔۔۔۔۔ہوپ فار بیسٹ۔۔۔۔

×
arrow_upward DanishGardi