منافقانہ فضولیات

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں منافقانہ فضولیات منافقانہ فضولیات

#11
JMP
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 266
  • Posts: 4422
  • Total Posts: 4688
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: منافقانہ فضولیات

٥) قیمت

ضرورت ہو یا طلب ، اسکی کوئی نہ کوئی قیمت ضرور ہوتی ہے. کبھی یہ قیمت پیسوں کی صورت اختیار کر لیتی ہے، کبھی وقت کا بھیس دھار لیتی ہے، کبھی خوشی ، کبھی تکلیف ، کبھی ساکھ ، کبھی عزت نفس ، کبھی حیات اور کبھی موت کبھی جسم تو کبھی قلب تو کبھی روح تو کبھی کچھ اور یا بہت کچھ اور

ہر انسان کبھی اپنی مرضی اور کبھی کچھ اور عوامل کی بنیاد پر ایسی جگہہ پہنچتا ہے کے اس کو کسی نہ کسی چیز کی کوئی قیمت چکانی پڑتی ہے. یہ چیزیں مادی بھی ہو سکتی ہیں اور غیر مادی بھی

جب انسان کی اپنی مرضی شامل ہوتی ہے تو انسان کے اختیار میں ہوتا ہے کے وہ اس چیز کا طالب ہے یا نہیں اور جو قیمت وہ ادا کر رہا ہے وہ زیادہ ہے یا کم یا موزوں .

اگر انسان کی مرضی شامل نہ ہو اور اکثر وہ چیز طالب سے زیادہ ضرورت ہو سکتی ہے اور جہاں ضرورت ہو وہاں انسان ہر وہ قیمت دے سکتا ہے جو اس کے پاس موجود ہو

جہاں تک ضرورت کا تعلق ہے، کچھ ضرورتیں واقعی ضروری ہو سکتی ہیں اور کچھ ضرورتیں طلب پر انسان کی کمزور گرفت کی وجہ سےضرورت لگنے لگتی ہیں

اکثر انسان کو کسی ضرورت یا پھر طلب کے حصول کے لئے مختلف قسم کے سمجھوتے بھی کرنے پڑتے ہیں یا دو یا زائد چیزوں میں سے کسی ایک کو چننا پڑتا ہے . اکثر یہ مشکل مرحلہ بن جاتا ہے

رشتے ہوں، محبت ہو، نفرت ہو، پسند ہو یا نا پسند، خواھشات ہوں، سہل زندگی ہو، رتبہ ہو، دولت ہو، گھر ہو، طاقت ہو، اقتدار ہو، اصول ہوں، آرزوئیں ہوں کچھ بھی ہو غور کریں تو کہیں نہ کہیں قیمت کا دخل نظر آے گا

اگر سمجھ نہیں آئی تو سچی بات ہے مجھے بھی کچھ سمجھ نہیں آئی

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!