Awan
Participant
Offline
  • Professional
#3
پاکستان میں بیٹھے لوگوں کو اندازہ ہی نہیں ہم کتنی محنت سے کماتے ہیں پھر بھی ایسا نہیں کہ ہمارے پاس اتنے ہوں کہ دونوں ہاتھوں سے لٹا سکیں – مانا پاکستان میں پراپرٹی میں انویسٹ کرنے سے قیمتیں بڑھتی ہیں لیکن پیسے ہوں تو پہلے یہاں گھر کی قسطیں جلد ادا کر کے سود سے جان نا چھڑا لیں – سب سے زیادہ تو اپنے قریبی ہی طعنے دیتے ہیں اتنے سال ہو گئے باہر ہو کیا بنایا ہے – ایک پلاٹ ہی خرید لو – اس سب سے تنگ ہو کر میں نے بھی دو ہزار گیارہ میں ایک پلاٹ لیا مگر اس پر گھر بنانے کے لئے سرمایہ نہیں ہے – بھلے پلاٹ کی قیمت اتنے سالوں میں ڈبل سے زیادہ ہو گئی ہے مگر میں بیچوں تو تب – اپنوں سے اب سالوں سے مطالبہ آ رہا ہے اب اس پر گھر بھی بناؤ – اب میں وہاں گھر بناؤں جو میرے کسی کام کا نہیں یا یہاں دو گھروں کی قسطیں جلد ادا کروں – کہتے ہیں کوئی وقت تھا باہر والے خوب کمائی کر کے پاکستان میں محل کھڑے کر لیتے تھے مگر اب تو دنیا میں کہیں بھی ایسی اندھی کمائی نہیں ہے –
×
arrow_upward DanishGardi