نالائقی کا تعلق نہ جمہوریت نہ آمریت سے
Home › Forums › Siasi Discussion › نالائقی کا تعلق نہ جمہوریت نہ آمریت سے › نالائقی کا تعلق نہ جمہوریت نہ آمریت سے
9 Sep, 2020 at 3:55 pm
#20

Participant
Offline
- Professional
- Threads: 16
- Posts: 2718
- Total Posts: 2734
- Join Date:
11 Feb, 2017 - Location: عالمِ غیب
Re: نالائقی کا تعلق نہ جمہوریت نہ آمریت سے
جون ۱۹۹۱ میں نرسیمہا راؤ کو حکومت ملی تو انڈیا دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔ ان کے ریزروز ایک بلین ڈالر تھے اور فوری ادائیگیاں اس سے چار گنا زیادہ تھیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ دس ارب ڈالر سے زیادہ تھا۔ امپورٹس آسمان سے باتیں کر رہی تھیں اور ایکسپورٹس کم ہورہی تھیں۔ من موہن نے کیا کیا؟ بلکل وہی کچھ جو آج ہم کر رہے ہیں۔ روپئے کو فری چھوڑا، امپورٹس دبا دیں اور ریزروز بنانے شروع کئے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر سٹرکچرل ریفارمز کیں اور بہتری کا سفر شروع کیا۔
ہاں اُس وقت انڈیا کے معاشی حالات بہت زیادہ خراب ہوگئے تھے۔۔۔۔۔ کچھ ویسے ہی جیسے ابھی ڈیڑھ دو سال پہلے پاکستان کے تھے۔۔۔۔۔
اتنے خراب کہ نرسہما راؤ سے پچھلی حکومت، چندرا شیکھر کی حکومت کو انڈیا کا سونا گروی رکھوانا پڑا تھا۔۔۔۔۔ وہ سونا برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ منتقل ہوا تھا۔۔۔۔۔
-
This reply was modified 4 months, 2 weeks ago by
BlackSheep.