Ghost Protocol
Participant
Offline
  • Expert
#3
اس معاملہ میں پاکستان کا تقابل صرف ہندوستان ہی نہیں شاید دنیا کے کسی اور ملک سے نہیں بنتا ہوگا . تصور کریں کہ آپ کے والد وزیر اعظم ہوں اور آپ کے چچا ملک کی آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے کے وزیر اعلی ہوں مگر پھر بھی آپ اس ملک پر اعتبار کرنے کے لئے تیار نہ ہوں
ملک کی اشرافیہ اچھی طرح واقف ہے کہ اس ملک کا جو حشر ان لوگوں نے مل کر کردیا ہے اب یہ رہنے کے قابل نہیں رہ گیا ہے لہذا جب تک آگے پیچھے مسلح جتھے حفاظت کے لئے نہ ہوں یہاں رہنا ممکن نہیں ہے اس اشرافیہ کی کوشش یہی ہے کہ بچے بیرون ملک پیدا ہوں ، بیرون ملک ہی تعلیم حاصل کریں اور بیرون ملک ہی سیٹل ہوں جایں . اس اشرافیہ میں افسر شاہی، حکمران طبقہ کے سیاستدان ،عدلیہ و ملٹری کے اعلی افسران اور کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں نجی کاروباری شخصیات کا چونکہ براہ راست ملک کی انتظامیہ سے تعلق نہیں ہوتا تو شاید انکے اوپر اتنی اخلاقی ذمہ داری عاید نہیں ہوتی
×
arrow_upward DanishGardi