وفاقی کابینہ نے بھنگ کی کمرشل بنیادوں پر کاشت کی اجازت دے دی

Home Forums Siasi Discussion وفاقی کابینہ نے بھنگ کی کمرشل بنیادوں پر کاشت کی اجازت دے دی وفاقی کابینہ نے بھنگ کی کمرشل بنیادوں پر کاشت کی اجازت دے دی

#22
Muhammad Hafeez
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 655
  • Posts: 4134
  • Total Posts: 4789
  • Join Date:
    13 Oct, 2016

Re: وفاقی کابینہ نے بھنگ کی کمرشل بنیادوں پر کاشت کی اجازت دے دی

حفیظ بھائی ۔ ویسے آپ واقعی پراپیگنڈہ مشین ہو۔ ہیمپ (سی بی ڈی) آئل کی ۵۰ ارب ڈالر کی مارکیٹ ہے جو سالانہ ۲۶ فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے۔ اس کے علاوہ ہیمپ آئل کے پراڈکٹس اور میڈیسن میں استعمال اس کے علاوہ ہے۔ اور یہ میڈیسن کمپنیوں کو کہاں سے ہیمپ آئل مفت مل رہا ہے۔ کیا ساری دنیا کی میڈیسن کمپنی کو میاں نواز شریف مفت سپلائی کرتے ہیں؟ میڈیکل استعمال کے لئے کینیبس کی کاشت اب سارے ہی مغربی ملکوں میں ہو رہی ہے صرف ان دو چار ملکوں ہی میں نہی۔ یہاں ڈنمارک میں بھی کینیڈا کی ایک کمپنی کے ساتھ مل کر ایک مقامی کمپنی اس کی کاشت کر رہی ہے۔

میں نے جو آرٹیکل شئیر کیا ہے اس میں لکھا ہے

“فارمسسٹ مقامی سطح پر بھنگ کے طبی استعمال کو درست قرار دیتے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ نشہ آور ادویات کے پہلے سے موجود قانون کے تحت اس کی خرید و فروخت اور ادویات کے استعمال میں طریقہ کار اور مقدار کے پیمانے طے کرنا ہوں گے تاکہ اس کا غلط استعمال نہ ہو سکے۔ اس کے علاوہ عالمی ادویات کی برآمد کی صورت میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ آئے۔”

اس کے علاوہ یہ جو شئیر کیا ہے وہ وہ ہے جو پبلک محسوس کررہی ہے ، دوسرے جس ملک میں آپ ابھی تک پوست کی کاشت نہ روک سکے ہوں وہاں بھنگ کی کاشت کو ایک کنٹرولڈ ماحول کیسے دے سکتے ہیں ، نہ آپ بھنگ کے استعمال کو روک سکے ہیں ، اس بارے میں جب سمگلنگ ہوگی یا بلیک میں فروخت ہوگی تو الزام سیدھا حکومت پر آئے گا جس نے اس کی کنٹرولڈ کاشت کی ذمہ داری اٹھائی ہے ، ویسے تو پوست بھی ملٹی ٹریلین کی مارکیٹ ہے پاکستان کب اپنا حصہ ڈالے گا؟؟

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!