Zinda Rood
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
#26
بھائی میرے نہیں ماننا مقدس نا مانو لیکن اپنے کام سے کام رکھو ، ہمارے لئے مقدس ہے یہ تو مانتے ہیں آپ ، پھر ہمیں ہی دکھا کے قران جلاؤ اور پھر امید رکھو کہ ہم چپ کر کے بیٹھے رہیں ، کوئی تک بنتا ہے یہ ؟؟ یہ جیو اور جینے دو ہے ؟؟ ٹھیک آہی توڑ پھوڑ غلط ہے جلاؤ گھیراؤ غلط ہے لیکن قران جلانا بھی غلط ہے

آپ کی اس “مقدس” کتاب کی وجہ سے آدھی دنیا کی زندگی عذاب بنی ہوئی ہے،  آپ کی اس “مقدس” کتاب کی وجہ سے مسلمان دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو حقارت اور نفرت اور تعصب کی نظر سے دیکھتے ہیں، اپنے اکثریتی علاقوں میں غیر مسلم اقلیتوں کے حقوق سلب کرتے ہیں، ملحدوں کو تو جینے کا حق بھی نہیں دیتے، آپ کی اس “مقدس” کتاب کی وجہ سے بے شمار لوگ بلاوجہ جیلوں میں سڑرہے ہیں، جس کا دل چاہتا ہے مخالف پر اس “مقدس”کتاب یا اس کے مصنف کی توہین کا  الزام لگا کر جیل میں ڈال دیتا ہے اور اس پر آپ توقع رکھتے ہیں کہ کوئی اس کتاب کے خلاف کچھ نہ بولے۔

آپ حضرات کو تو شکر کرنا چاہیے کہ وہ صرف قرآن جلانے یا پھاڑنے تک محدود رہتے ہیں (جو بہرحال احتجاج کا ایک پرامن طریقہ ہے، جس میں کسی دوسرے کی جان اور املاک کا نقصان نہیں ہے)، آپ کی طرح جواباً مسلمانوں کے ساتھ وہ سلوک نہیں کرتے جو آپ لوگ اپنے ممالک میں غیر مسلموں کے ساتھ کرتے ہیں۔ چین نے تو ایک قدم آگے بڑھایا ہے اور وہاں قرآن کو دوبارہ تحریر کیا جارہا ہے، کیونکہ ان کے مطابق اس کتاب میں تشدد اور نفرت کا مواد بہت زیادہ ہے، اسلئے وہ اس سے نفرت انگیز مواد نکال کر امن کا سبق دینے والا مواد ڈال رہے ہیں، نیز یہ بھی پتا چلا ہے کہ چین کے مطابق اس پوری کتاب میں ایک بھی چینی کیریکٹر نہیں  ہے، سارے مشرقِ وسطیٰ کے کردار ہیں یا پھر عربی بدو۔ اس لئے وہ اس میں کچھ چینی کریکٹر بھی ڈال رہے ہیں۔۔

آپ کی تحریر کا ہائی لائیٹڈ حصہ تضاد کا مظہر ہے،  چپ نہ بیٹھنے کو متوقع ردعمل قرار دے کر آگے فرمارہے ہیں کہ جلاؤ گھیراؤ غلط ہے، تو فرمایئے اگر کوئی شخص قرآن جلاتا ہے تو جواب میں ایک مسلمان کو کیسے ری ایکٹ کرنا چاہئے؟ ہمت کرکے اپنی اصلی سوچ کا  اظہار کیجئے۔۔ 

×
arrow_upward DanishGardi