عدم برداشت کو برداشت کرنے کا نتیجہ

Home Forums Internationl News عدم برداشت کو برداشت کرنے کا نتیجہ عدم برداشت کو برداشت کرنے کا نتیجہ

#25
Aamir Siddique
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 73
  • Posts: 6936
  • Total Posts: 7009
  • Join Date:
    7 Oct, 2016

Re: عدم برداشت کو برداشت کرنے کا نتیجہ

ملحدین کو تو مومنین پہلے ہی باجماعت گالیاں دیتے ہیں، ہم نے کبھی منع کیا۔۔؟ یہ بچگانہ باتیں ہیں، مسلمان جو یہ گالی پر مرنے مارنے پر آجاتے ہیں، یہ کوئی قابلِ فخر بات نہیں، ایک مرض ہے، اس کی تشہیر سے گریز کریں۔۔۔

یہ شخصی آزادی والی بھی خوب رہی، مسلمان جو اپنے ممالک میں دوسروں کی تمام آزادیاں سلب کرنے پر یقین رکھتے ہیں، وہ شخصی آزادی کی بات کرتے ہیں۔۔ اب آپ نے شخصی آزادی کی آڑ لینے کی کوشش کی ہے تو ذرا آپ پر عیاں کردوں کہ شخصی آزادی ہے کیا۔ شخصی آزادی تو یہ ہے کہ آپ کا عقیدہ آپ کی ذات تک ہے، آپ اس کو مجھ پر لاگو کرنے کا حق نہیں رکھتے، یہ میری شخصی آزادی کے خلاف ہے۔ اگر آپ کسی کاغذ کی کتاب، یا اینٹ پتھر کو مقدس مانتے ہیں تو یہ آپ کا ذاتی معاملہ ہے، آپ مجھ سے تقاضا نہیں کرسکتے کہ میں بھی اس کاغذ کی کتاب یا اینٹ پتھر کا احترام کروں، میں اس کو جلاؤں، کاٹوں یا پھاڑوں یہ میری شخصی آزادی ہے۔۔

جہاں تک حجاب کی بات ہے، تو میں نے کبھی حجاب پر پابندی کی بات نہیں کی۔ وہ نظریہ جو ایک آزاد عورت کو حجاب پہننے پر مجبور کرتا ہے، ہمیشہ اس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔۔ جب عورت کو اللہ کے غیض و غضب اور جہنم کا ڈر دکھا کر حجاب پر مجبور کیا جائے گا تو میری نظر میں یہ عورت کی آزادی چھیننے کے مترادف ہے۔۔

بھائی میرے نہیں ماننا مقدس نا مانو لیکن اپنے کام سے کام رکھو ، ہمارے لئے مقدس ہے یہ تو مانتے ہیں آپ ، پھر ہمیں ہی دکھا کے قران جلاؤ اور پھر امید رکھو کہ ہم چپ کر کے بیٹھے رہیں ، کوئی تک بنتا ہے یہ ؟؟ یہ جیو اور جینے دو ہے ؟؟ ٹھیک آہی توڑ پھوڑ غلط ہے جلاؤ گھیراؤ غلط ہے لیکن قران جلانا بھی غلط ہے

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!