Muhammad Hafeez
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
#2
طاہرالقادری اور عمران خان کی لندن ملاقات میں معاملات طے پائے تھے: شیخ رشید

شیخ رشید کی 352 صحفات پر مشتمل “لال حویلی سے اقوام متحدہ تک” کے عنوان سے لکھی جانیوالی کتاب میں اہم انکشافات کئے گئے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پانامہ کیس اور شاہد خاقان عباسی کے ایل این جی کیس میرے دائر کیے ہوئے کیس میں اندر ہوئے۔ لکھتے ہیں آٹھویں جماعت میں خود کشی کی کوشش کی مگر بھائی نے بچا لیا، کتاب کی تقریب رونمائی 6 ستمبر کو لاہور میں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ‏شیخ رشید نے سیاست میں 50 سال مکمل ہونے پر لکھی گئی اپنی کتاب میں اہم انکشافات کئے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے “لال حویلی سے اقوام متحدہ تک” کے عنوان سے لکھی جانیوالی کتاب میں ملکی سیاست کا کچا چھٹا کھول کر رکھ دیا ہے۔ شیخ رشید احمد نے اپنی کتاب میں اپنی 50 سالہ سیاست کے دوران رونما ہونیوالے متعدد اہم واقعات سے پردہ اٹھایا ہے۔

شیخ رشید نے اپنی کتاب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں دھرنوں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ دھرنے سے متعلق طاہر القادری اورعمران خان کے درمیان لندن میں معاملات طے پائے تھے، آزادی مارچ پر گوجرانوالہ میں حملہ ہوا تو عمران خان نے کنٹینر سے چودھری نثار کو فون کیا، عمران خان اپنی تحریک طاہرالقادری کی تحریک سےالگ اور منفرد رکھنا چاہتے تھے۔ شیخ رشید نے کتاب میں لکھا ہے کہ 34 ارکان تحریک انصاف نے اسمبلی سے استعفیٰ دیا تو سیاسی زلزلہ آگیا، قومی اسمبلی اور ٹی وی اسٹیشن جانے کا فیصلہ کنٹینر میں ہوا، جس سے جاوید ہاشمی متفق نہیں تھے لیکن عمران خان ہر حالت میں نواز حکومت گرانا چاہتے تھے، عمران خان نے انگلی اٹھانے کا اشارہ کیا تو میں نے اس وقت آئندہ ایسے اشارے نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ انکا کہنا ہے کہ عمران خان جو فیصلہ کر لیں پھر وہ نتائج کی پرواہ کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹتے، دھرنے میں عمران خان نے چینی سفیر کو پیغام بھیجا کہ چینی صدر پاکستان آئیں تو وہ راستہ کلیئر کر دیں گے۔

سینئر سیاست دان شیخ رشید لکھتے ہیں کہ جھوٹا الزام لگانا سیاست کی توہین سمجھتا ہوں، نواز شریف میری پٹیشن پر پاناما کیس میں نااہل ہوئے، سپریم کورٹ کے حکم سے شاہد خان عباسی کیخلاف ایل این جی کیس چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) کو دیا۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ  وردی کے بغیر صدر بننا چاہتے تھے، چودھری برادران بینظیر بھٹو کو قومی مفاہمتی آرڈیننس (این آر او) دینے کے حق میں نہیں تھے، پرویز مشرف انہیں این آر او نہ دیتے تو آج ان کا یہ حال نہ ہوتا، وقت نے پرویز مشرف کا مؤقف غلط اور چودھریوں کا درست ثابت کیا، سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید سے متعلق شیخ رشید لکھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی عدم پیروی کے باعث بینظیر کے حقیقی قاتل باعزت بری ہوئے، یہ درست نہیں کہ بینظیر کے قتل سے قبل آصف زرداری سے ان کے تعلقات کشیدہ تھے، بینظیر نے قتل سے 24 گھنٹے قبل جن شخصیات پر شک کا اظہار کیا ان کیخلاف مقدمہ درج نہیں ہوا۔

شیخ رشید نے لکھا ہے کہ پاکستان این پی ٹی پر دستخط کر لیتا تو امریکا ایٹمی تنصیبات گھیرے میں لے سکتا تھا، پرویز مشرف اور ڈاکٹر عبدالقدیر کی ملاقات میں معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے تھے، ڈاکٹر عبدالقدیر نے ملاقات کے بعد جو بیان دیا وہ ان کا اپنا تھا جس پر وہ معذرت کر چکے ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے مزید لکھا ہے کہ میں نے آٹھویں جماعت کی عمر میں خود کشی کی ناکام کوشش کی، مری کی سیر سے تاخیر سے گھر پہنچا، پٹائی ہوئی تو خودکشی کا ارادہ کیا۔ خود کشی کے لیے زہر نہ ملا تو بستر کی چادر پھندا بنا کر پنکھے سے لٹک گیا، شور مچانے پر بھائی نے کمرے کا دروازہ توڑ کر مجھے خودکشی سے بچایا۔

https://urdu.geo.tv/latest/229721-

×
arrow_upward DanishGardi