واقعہ کربلاء

Home Forums Islamic Corner واقعہ کربلاء واقعہ کربلاء

#26
unsafe
Participant
Offline
Thread Starter
  • Advanced
  • Threads: 46
  • Posts: 864
  • Total Posts: 910
  • Join Date:
    8 Jun, 2020
  • Location: چولوں کی بستی

Re: واقعہ کربلاء

یہ مجرا کروانے کا آئیڈیا تو بعد میں ڈسکس کرتے ہیں۔۔۔ لیکن آپ کا یہ” محبت کا نظریہ حیات” اور “جیو اور جینے کو دو” کا سلوگن بہت مشکوک اور منافقانہ ٹریک پکڑ رہا ہے۔۔۔۔ مذہبی جنونیت پر لاکھ پتھر مارئیے ۔۔۔ جو آپ کی آزادیوں کو سلب کرے اس پر بھی قلمی کوڑے برسائیے۔۔۔۔ لیکن یہ خوامخواہ کی چسکوری ٹچریں کرکے ہمارے دلوں کو ٹھیس تو نہ پہنچائیے۔۔۔۔ قسم لے لیجئے اس فورم سے پہلے میں نے کبھی ملحدیت اور اسکے پیروکاروں کے بارے دلچسپی نہپں لی تھی۔۔۔ لیکن جتنا بھی آپ کے نظریہ حیات کو جان پایا ہوں۔۔ اسکی ویلیوز کا احترام ہے۔۔۔۔ اور اگر کوئی بھی آپ کی شخصی و غیر مذہبی رحجانات کا مذاق اڑانے میں پہل کرے گا۔۔۔ اچھا نہیں لگے گا۔۔۔ لیکن آپ بھی ذرا دیہان کیجئے کہیں آپ دماغی چِیزے لیتے لیتے دوسروں کے قلبی سکون کو متحرش تو نہیں کر رہے۔۔۔۔۔۔۔ باقی آپ سب ملحدی برادرز اس فورم کی دانش کا نیو کلئس ہیں۔۔۔۔آپ کے دماغوں میں سنیپ ڈریگن 875 کی چِپ لگی ہوئی ہیں۔۔تبھی تو آپ اپنے سماجی، مذہبی اور معاشرتی گھٹن کو مخاطب کرکے کچھ سوال اٹھاتے ہیں۔۔۔ جن کو ایوریج دماغوں کی رعونیت گستاخ، بد دماغ اور انسیف کریکر کہہ کر رد کر دیتی ہے۔۔۔۔اور اسی ردعمل نے آپ لوگوں کو بھی مذہب اسلام پر تنقیدی تیر و تفنگ چلانے پر مجبور کر دیا۔۔۔۔ شائد کہیں ان ایوریج مُسلیوں کو لاجواب کرکے آپ خود کو دئیے گئے ذہنی ٹارچر کا کتھارسس کر لیتے ہیں۔۔۔۔میں سب سمجھتا ہوں۔۔۔۔ آپ بہت ہی ذہین اور اعلی طرز تحریر کے مالک ہیں۔۔۔۔ آپ اگر چاہیں تو ہزار موضوع آپ کے قبضہ قلم کی تاب لانے کیلئے بیقرار نظر آئیں گے۔۔۔۔ بس آپ کے دیدہ سخن کی ڈائریکشن بدلنے کی دیر ہے۔۔۔۔۔۔ :)

سر جی ہم تو موقع کی مناسبت سے لکھتے ہیں .. سیاست ، ریاست ، مذھب ، سائنس ، آرٹ ، سماج ، سیکس ، معاشیات ، ، ادب، فلسفہ، تاریخ، جغرافیہ اور بہت سی باتیں …. بہرحال عاطف بھائی جو مرے نزدیک بہت ہی اچھے انسان ہیں اور ان کو مذھب پر لکھنے سے ان سیکورٹی فیل ہوتی تو ان کے لئے آیئندہ میں مذھب پہ کوشش کروں گا کہ کم لکھوں …

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!