منافقانہ فضولیات

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں منافقانہ فضولیات منافقانہ فضولیات

#4
JMP
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 265
  • Posts: 4408
  • Total Posts: 4673
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: منافقانہ فضولیات

چند مہینوں پہلے تک سب کی اپنی محفل ہے. کسی بھی موضوع پر حد ادب بات کی جاسکتی ہے. نہ کوئی چوکیداری کرنے والا نہ کوئی سزا دینے والا

اب سزا کیا ملنے لگ گئی میں نے کچھ الفاظ استعمال کرنے بند کر دئیے . کبھی میں نے احتجاج کر کے دوسرے پر پابندی لگوائی اور کبھی کسی کی پابندی کو ختم کروایا

لوگ کہنے لگ گئے کے محفل کا ماحول اچھا ہو گیا ہے

پاکستان میں جمہوری نظام کی ناکامی میں غیر جمہوری قوتوں کے ساتھ میرا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے کہ مجھکو آزادی کا ، جمہوریت کا، اپنے فرائض کا ، اپنی ذمے داریوں کا مفہوم معلوم نہیں . مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں کے جس نے مجھ پر اعتماد کر کے پوری آزادی دی ، اس اعتماد کا فرض مجھے کیسے نبھانا ہے .

میرا رویہ اس محفل کا، اس معاشرہ کا، اس ملک کا ، اس دنیا کا رویہ بناتا ہے

ویسے جمہوریت زندہ باد ، میری مشرقی اقدار زندہ باد . اپنے کافر مذہب کے بارے میں نہیں کہہ سکتا ورنہ کہتا میرا بہترین مذہب زندہ باد کے اس سب سے سیکھ کر میں اپنا کردار احسن طریقے سے نبھا رہا ہوں

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!