آپ اپنا چندہ واپس لے سکتے ہیں

Home Forums Suggestions & Support آپ اپنا چندہ واپس لے سکتے ہیں آپ اپنا چندہ واپس لے سکتے ہیں

#28
Ghost Protocol
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 156
  • Posts: 5178
  • Total Posts: 5334
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: آپ اپنا چندہ واپس لے سکتے ہیں

عاطف بھائی،
آپ کا دولت کدہ ہے آپ کا جنون ہے آپ کی محفل ہے آپ ہی کی مرضی اور خواہشات کا آیئنہ دار ہے اور ہونا بھی چاہئے دوست احباب کو دعوت دی ہے آتے سب اپنی مرضی اور غرض سے ہیں
کچھ لوگوں کو دولت کدے کا نقشہ پسند نہیں آتا یا انکی نظر میں کچھ نقص رہ گیا ہے یا وہ پورے خلوص سے سمجھتے ہیں کہ اگر اسمیں کچھ تبدیلی کردی جائے تو گھر کو چار چاند لگ سکتے ہیں. ایسے لوگوں کو جو بھی مردم شناس ہو گا سر آنکھوں پر بٹھاے گا ممکن ہے کہ گھر کا مالک انکی تجاویز سے متفق نہ ہو پھر بھی اسکو معلوم ہے کہ یہ میرے دوست ہیں مخلص ہیں اور اپنے تیئں بہتری چاہتے ہیں .
پر خلوص احباب کا بھی فرض ہے کہ اپنی حیثیت کا ادراک کریں کہ انکی حیثیت ایک مشیر کی تو ہے مگر ویٹو پاور مالک کے پاس ہی ہے اگر ان کی تجاویز پربوجوہ عمل نہیں ہو پارہا ہے تو اسمیں چیں بہ چیں ہونے کی ضرورت نہیں ہے اپنے آپ کو تسلی دیں کہ تجویز دے کر ہم نے اپنا فرض ادا کردیا ہے اس سے زیادہ کا ہمارا حق نہیں ہے گھر کے نقشے میں وہی تبدیلیاں ممکن ہیں جو اسکے خالق کو منظور ہوں. آپ کے پاس اختیار ہے کہ اگر اپ کی مرضی کے مطابق تبدیلیاں نہیں آرہیں ہیں تو راستہ بد لیں .
محفل میں کچھ ایسے لوگ بھی آیں گے کہ جنمیں اپنا گھر بنانے اور بسانے کی صلاحیت اور استطاعت تو نہ ہوگی مگر دوسرے کی محفل کی رونق کو دیکھ کر سینے میں انجائنا کا درد ٩،٥ ریکٹر اسکیل کی شدت کا تلاطم برپا کردیتا ہے وہ سوچتے ہیں کہ اپنی جھونپڑ پٹی بنانے میں میرے گڈے گوڈوں کے ساتھ ساتھ میری بچی کھچی انسانیت بھی گھس کر ختم ہوگئی ہے اور میرے واں اپنے علاوه کسی دوسرے الو کا بھی بسیرہ نہیں ہے اور اس محفل میں شمع محفل دن اور رات کے ہر پہر چہک رہی ہے تو وہ ٹھان لیتے ہیں کہ اس محفل میں پھوٹ ڈلوانی ہے اسکی جڑیں کھوکھلی کرنی ہے اسکو برباد کرنا ہے تو شاید میری ماتمی مجلس میں ایک سے دو ہو جایں . بے شک یہ لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں میں اعتراف کرتا ہوں کہ ایسے شخص کی سفارش کا گناہ مجھ سے سر زد ہوا ہے، یہ میری غلطی تھی کفارے کے طور پر میں ایک کالی مرغی کا چرغہ کھانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں
عاطف بھائی صاحب،
میں آپ کا دکھ سمجھتا ہوں، میری طرف سے اس دکھ میں جو بھی کنٹریبیوشن ہے اسکے لئے معافی کا بھی خواستگار ہوں اور آپ کو اس مشکل گھڑی میں اپنی حمایت کی یقین دہانی بھی کرواتا ہوں

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!