دوستوں سے انتہائی ضروری اپیل

Home Forums Non Siasi دوستوں سے انتہائی ضروری اپیل دوستوں سے انتہائی ضروری اپیل

#9
نادان
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 107
  • Posts: 15053
  • Total Posts: 15160
  • Join Date:
    31 Aug, 2016

Re: دوستوں سے انتہائی ضروری اپیل

پہلے تو ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ فورم اپنی ذات میں خالص سیاسی فورم نہیں ہے ،..نہ ہی کسی طور اپنے نام سے ظاہر ہے .

سیاست پی کے ہو یا پی کے پولیٹکس ..یہ اپنے نام سے ہی سیاسی ہیں ..وہ بھی پاکستانی سیاست ..اس کے با وجود وہاں ہر موضوع  پر بات ہوتی ہے ..کم از کم سیاست پی کے کی حد تک تومیں کہہ سکتی ہوں .

دانش گردی ..جیسا کہ یہ اپنے نام سے ظاہر ہے کہ یہاں آپ اپنی اپنی دانش کے جوہر دکھائیں گے ..موضوعات پر پابندی نہیں ہے ..عاطف  صاحب بذات خود بے شمار دفعہ  کہہ چکے ہیں کہ یہ انہوں نے ایک دوستوں کے لئے بیٹھک مہیا کی ہے ..جہاں آپ کسی بھی موضوع  پر بے تکلف گفتگو کر سکیں ..جہاں آپ پر کوئی روک ٹوک نہ ہو ..کسی بین کی تلوار نہ لٹکتی ہوں ..کسی کے ساتھ بے انصافی نہ ہو .لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز ہر گز یہ نہیں تھا کہ یہاں گالیاں دینے اور ایک دوسرے کے گھروں تک پہنچنے کی بھی آزادی ہو گی .صرف اتنی سی گزارش تھی آپ سے ..اس سے زیادہ عاطف  نے کوئی ڈیمانڈ نہیں کی تھی ..جیسا کہ یہاں زیادہ تر بلکہ سارے ہی ممبرز بالغ ہیں .تو ان سے توقع بھی یہ تھی کہ وہ بالغوں والا رویہ ہی اپنائیں گے

اب آتے ہیں ان ٹاپکس پر جو ایک کے لئے پسندیدہ اور دوسرے کے لئے نا قابل  برداشت ہو سکتے ہیں .ان سے نمٹنے کا آسان ترین اور سو فیصد پوزیٹو رزلٹ دینے والا تو ایک ہی نسخہ ہے ..ایسی کسی تھریڈ پر جایا ہی نہ جائے .جو آپ کے مطلب کی نہیں ہے ..بحث  آگے جب بڑھتی ہے جب مخالف نکتہ نظر پیش کیا جاتا ہے ..آپ خود دیکھ لیجئے گا کہ ایسی کسی بھی تھریڈ کی عمر کتنی لمبی ہوتی ہے ..آزمائش شرط  ہے

  • This reply was modified 3 weeks, 2 days ago by نادان.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!