دوستوں سے انتہائی ضروری اپیل
Home › Forums › Non Siasi › دوستوں سے انتہائی ضروری اپیل › دوستوں سے انتہائی ضروری اپیل
27 Aug, 2020 at 2:30 am
#8
Re: دوستوں سے انتہائی ضروری اپیل
Judge الشرطہ میری آپ دونوں حضرات سے گذارش ہے کہ ان سیف صاحب کا بین فوری ہٹایا جائے، مومن صاحب اور انجان کا بین بھی ہٹایا جائے۔ یہ فورم بین کرنے کی مشین بنتا جارہا ہے اور بناتے وقت کسی کے وہم و گمان میں نہیں تھا کہ یہاں تابڑ توڑ بین کئے جائیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ میرے دوست بھی اس حق میں نہیں کہ ان کے مخالفین کو بین کیا جائے۔ ساتھ ہی مجھے یہ بھی یقین ہے کہ میرے تمام دوست اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کسی بھی قابل اعتراض پوسٹ کرنے والے ممبر کو سمجھائیں گے کہ وہ اپنی پوسٹ ڈیلیٹ یا ایڈٹ کرلے۔ پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے اور آئیندہ بھی ایسا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس فورم کو پروفیشنل فورم کی طرح چلانے کی کوشش اس سٹیج پر بالکل نقصان دہ ہے کہ ہمارے اچھے اچھے بلاگر یہاں آنے سے کترانا شروع ہوگئے ہیں۔ اسلئے اس بار بار بین کرنے کی پالیسی پر نظرثانی کی جائے۔ واضح رہے کہ میں اس فورم پر یہ پوسٹ اپنی ذاتی حیثیت میں کررہا ہوں تاکہ میرے ساتھ میرے دوستوں کا اختلاف یا تائید بھی سامنے آئے۔ یہ ہرگز فورم کے مالک کی حیثیت سے میری کوئی خواہش نہیں۔
Done