کرنل کی بیوی

Home Forums Siasi Discussion کرنل کی بیوی کرنل کی بیوی

#23
Bawa
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 154
  • Posts: 15394
  • Total Posts: 15548
  • Join Date:
    24 Aug, 2016

Re: کرنل کی بیوی

کیا ایک یا چند افراد کے رویہ سے پورے محکمہ، معاشرہ، قوم ، مذہب یا انسانیت پر انگلی اٹھائی جا سکتی ہے

اگر ایسا ہے تو کسی نہ کسی حوالے سے ہم سب مجرم ہیں

نمستے محترم جے بھائی جی

اگر کرنل صاحب اور انکی زوجہ محترمہ کے روئیے کے حوالے سے بات کی جائے تو ان کے روئیے کے پیچھے ان کے محکمے کی سوچ ہی نظر آتی ہے۔ یہ وہ سوچ ہے جس کے تحت فوج اور اس سے وابستہ لوگوں خود کو مقدس اور عام لوگوں کو بلڈی سویلین سمجھتے ہیں

ملک پر قابض ہونے کے بعد فوج اور اس سے وابستہ افراد نے اپنے آپ کو حاکموں کا درجہ دے لیا ہے اور عوام کو محکوموں کا۔ فوجی اور انکے اہل خانہ سمجھتے ہیں کہ اس ملک کا آئین اور قانون ان محکوم بلڈی سویلین کے لئے ہے اور وہ بحیثیت حاکم ہر آئین اور قانون سے بالاتر ہیں

آپ نے ضیاء الحق اور پرویز مشرف کے وہ بیانات تو دیکھے ہی ہونگے جن میں وہ کہتے ہیں کہ وہ جب چاہیں آئین کو اٹھا کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں

اس مقدس فوج کے جرنیلوں نے تو آئین ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کی بجائے چار بار اپنے پاؤں تلے روندا ہے اور کسی فوجی کو آج تک ان آمروں کی مذمت کرنے کی توفیق نہیں ہو سکی ہے

کیا اس سے یہ نتیجہ اخذ نہیں ہوتا ہے کہ فوج ایک ادارے کی حیثیت سے آئین پاوں تلے روندتی ہے؟ یہی فوجی ادارے کی سوچ فوجیوں اور انکے اہل خانہ کے روئیے میں نمایاں ہے

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!