Ghost Protocol
Participant
Offline
  • Expert
#153
بلیک شیپ صاحب جب آپ پنجاب کے شریفوں اور سندھ کے زرداریوں کا موازنہ کرتے ہیں تو کیا صرف اس چیز کا کریڈٹ زرداریوں کو دیں گے کہ انہوں نے حوصلے سے جیل کاٹی اور شریف روتے رہے اس کے علاوہ بھی کچھ ہے آپ کے پاس بیچنے کو ؟ پنجاب اندرون سندھ نہیں جو بھٹو کے نام پر پچاس سال پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتا رہے – یہاں کارکردگی بہت اہمیت رکھتی ہے – میں نے پہلے بھی لکھا ہے اس ملک میں قرض بھی سب نے لئے ٹیکس بھی بڑھ چڑ کر عوام پر لگایا پیٹرول بجلی گیس بھی خوب مہنگی بیچی امپورٹس پر ڈیو ٹی بھی وصول کی آخر میں یہ اہمیت رکھتا ہے کہ وہ اپنی ٹرم پوری کرنے کے بحد زمین پر کیا چھوڑ کر گئے – میں کسی کو فرشتہ یا آئیڈیل نہیں کہتا لیکن ھمیں تقابلی جائزہ ہی لینا ہوتا ہے اس تقابلی جائزے میں ہمیں زمین پر چھوڑے جانے والے منصوبوں میں نون لیگ ہی باقیوں سے الگ نظر آتی ہے – چاہے وہ بجلی کے بڑے بڑے منصوبے ہوں کراچی اور باقی ملک میں امن و امان ہو کراچی سے پشاور اور اندروں پنجاب موٹروے ہوں ایئر پورٹ ، سیف سٹی پروجیکٹ یا میٹرو بس ٹرین ہو – پانچ سال میں پچاس ہسپتال یا پندرہ یونیورسٹیاں ہوں ہمیں ہر جگہ ایک کلئیر ونر نظر آتا ہے – یہ وہ سب کچھ نہیں جو ہمیں چاہئے ، ہمیں سب سے زیادہ ایک بہترین نظام چاہئے جس میں نون بھی ناکام ہے مگر کچھ کر کے تو جاتے ہیں – کہیں تو موازنے میں ان کا وزن زیادہ نکلتا ہے باقی زرداری مانتا ہے وہ کرپٹ ہے اور شریف ، شریف بننے کا ڈھونگ کرتے ہیں اس سے کیا فرق پڑتا ہے – جہاں تک اس بات کا تحلق ہے کہ صرف تیسری ٹرم میں ان کے کرپٹ ہونے کا پتا چلا تو یہ راز تیسری ٹرم کے آخری سال ہی کیوں کھلا – ذرا آخری سال کی پولیٹیکل انجینیرنگ اور کنٹرولڈ میڈیا کی زبان پر غور کریں تو آپ کو جواب مل جائے گا – ان کے کرپٹ ہونے سے انکار نہیں کر رہا مگر یہ بتا رہا ہوں کب اور کس وقت یہ باجا بجایا گیا اور کیوں بجایا گیا آپ کو سب پتا ہے مجھے بتانے کی ضرورت نہیں –

اعوان بھائی،
زرداری اینڈ کمپنی نے محض ٣٠٠ ارب کی کرپشن کی جبکہ نواز شریف نے چھ ہزار ارب روپے کی کرپشن کرکے دو سو ارب کی لالی پاپ آپ کے حوالے کردی . اس کے علاوہ زرداری اینڈ کمپنی کی اعلی قیادت نے اپنا خون دیا ہے جبکہ میاں صاحب کے سب سے بڑے غموں میں بزرگوں کے جنازے میں عدم شرکت ہے اسکے علاوہ زرداری پر اپنے ملازمین کو بھٹی میں ڈلوانے کا بھی کویی الزام نہیں ہے جبکہ میاں صاحب کا کویی مخالف بھٹی سے بچا نہیں ہے پس ثابت ہوا میاں صاحب زرداری سے بڑا شیطان ہے






نوٹ: درج بالا پیرا آئیکسکلوزیلی اعوان بھائی کے لئے لکھا گیا ہے دیگر نون لیگی دوست اپنا خون مت جلایں

×
arrow_upward DanishGardi