Salman
Participant
Offline
  • Advanced
#143
یہاں پر پھر مجھے ایک سوال زور سے آیا ہے۔ تھوڑی دیر پہلے ایک دوست سے اسی لفظ پھدو کے حوالے سے بات چیت ہورہی تھی جنہوں نے یہ تاویل پیش کی کہ اس لفظ کو بدھو کی بگڑی ہوئی شکل بتانا غلط ہے البتہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ بعض الفاظ کسی مدت کے بعد اپنے لغوی معنیٰ میں استعمال نہیں کئے جاتے اور زبان انہیں اس طرح جذب کرلیتی ہے کہ مستعمل بھی ہوجاتے ہیں لیکن اپنے لغوی معنوں میں نہیں۔ یہ لفظ پھدو بھی ایسا ہی لفظ ہے جسے بطور لغوی معنیٰ نہیں بلکہ حماقت کے استعارے کے طور پر روز مرہ کی زبان میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اب آپ نے پرانی اور جدید زبان کے حوالے سے جو بات کی اس سے میں بصد احترام اختلاف کی جسارت کرتا ہوں۔ مثال کے طور پر یہ لفظ رنڈی راجھستان میں عورت کیلئے استعمال کیا جاتا تھا، بحوالہ یوسفی صاحب کی کتاب زرگزشت۔ لیکن اب یہ اردو اور پنجابی میں ایک ہی تشبیہ یا کردار کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہوا کہ پرانی زبان نے نئی زبان سے ایک لفظ خود میں سمو لیا۔ آگے آپ اگر کچھ واضح کرسکیں تو مجھے خوشی ہوگی۔

ہر زبان میں، خاص طور پر رابطے کی زبانوں جیسے اردو یا انگریزی وغیرہ، میں ایک ہی کیفیت یا حال کے اظہار کیلئے آپ کو ان گنت الفاظ مل جائیں گے اب یہ یوزر پر ہے کہ وہ کس طرح کے اظہار کیلئے کونسی حالت کے بیان کیلئے کونسا لفظ چنتا ہے، یہی انتخاب بیان میں تاثر کے اظہار کا باعث بنا ہے اور ہر اظہار آپکی شخصیت کا عکس ہوتا ہے

میں اپنی اس پوسٹ میں پہلے ہی الفاظ کی مختلف کیٹیگریز، اصوات اور لسانیات کے دوسرے پہلوؤں بارے بات کر چکا ہوں اور زیر بحث لفظ کی کیا حیثیت اور اس سیاق و سباق میں کیا کیٹیگری ہے۔ ابھی بھی اس میں مجھے کسی ترمیم کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی

اس وقت مجھے اسی مفہوم کے پنجابی کے بہت سارے لفظ یاد نہیں آرہے، لیکن جو یاد آ رہے ہیں انہیں کیٹیگوریکل ترتیب سے لکھ رہا ہوں

وللّا، جھلّا، سِدّھڑ، کھوتا، پھدو، چُڈو

چُڈو پھدو سے بھی آگے کی چیز ہے اور اس مخصوص کفیفت کیلئے گالی میں شمار ہوتا ہے

لال رنگ کا جملہ شائد آپ الٹ لکھ گئے ہیں ورنہ آپ کی مثال میری بات کی تائید میں ہی ہے کیونکہ راجھستانی بھی اردو سے پرانی ہے

اپنی پچھلی پوسٹ میں میں نے “امکان” کی بات کی تھی کہ کس بات کا امکان زیادہ ہے، ایسا بلکل نہیں ہے کہ کوئی دراوڑی زبان کسی نسبتاً نئی زبان سے کوئی لفظ لے ہی نہیں سکتی ۔ ۔۔ ۔  زندہ زبانوں میں آپس میں لین دین چلتا رہتا ہے

×
arrow_upward DanishGardi