غلیظ الفاظ

Home Forums Non Siasi غلیظ الفاظ غلیظ الفاظ

#24
JMP
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 258
  • Posts: 4333
  • Total Posts: 4591
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: غلیظ الفاظ

لفظ تو کوئی بھی غلیظ نہیں ہوتا البتہ کسی غلاظت کو جس لفظ سے منسوب کردیا جائے تو پھر لفظ کے صوتی، بصری اور مشاہداتی اثرات بھی غلیظ معلوم ہوتے ہیں۔ جیسے بذات خود غلاظت، آلائش، پیشاب، گوبر وغیرہ۔ اسی طرح بعض الفاظ بھی خواہ مخواہ ہی بھلے معلوم ہوتے ہیں مثلا مہک، نفاست، پاکیزگی وغیرہ۔ کیونکہ ظاہر ہے عموما” کوئی یہ الفاظ استعمال نہیں کرتا کہ نفاست سے رکھی ہوئی غلاظت یا پھر مہکتا ہوا پیشاب۔ اس لئے کسی کا تحقیر آمیز الفاظ میں ذکر کرنا ہو تو اسے انہیں الفاظ سے نوازا جائے گا جو پہلے ہی کسی غلاظت سے منسوب ہوں مثال کے طور پر سہراب نے جن الفاظ سے محترمہ ثانیہ کو مخاطب کیا وہ رائج الوقت معیار کے مطابق ایک توہین آمیز پیشے سے متعلق ہیں۔ ہوسکتا ہے ہم کبھی شعور حاصل کرسکیں تو جسم فروشی کو بُرا نہ سمجھیں لیکن فی الحال تو ماجرا یہی ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں جہاں جسم فروشی قانونا جائز ہے اور معاشرتی رویوں سے بھی ایسی کوئی خاص متصادم نہیں وہاں بھی اس لفظ (ہور) کو تضحیک کیلئے ہی استعمال کیا جاتا ہے۔

Atif sahib

محترم عاطف صاحب

آپکی راۓ کا بہت شکریہ اور اس میں بہت وزن ہے

میری ادنیٰ راۓ میں جس لفظ کے حوالے سے میں نے یہ موضوع چیھڑا تھا اس لفظ کو غلیظ کہنا کچھ درست نہیں ہے . البتہ کسی شخص اور خاص طور پر کسی خاتون کو اس لفظ سے نوازنا اور وہ بھی اس لئے کہ اس لفظ کو بہت سے لوگ شاید غلیظ سمجھتے ہیں بذات خود میری نظر میں ایک غلیظ کام ہے

اگر کوئی خاتون کسی دباؤ یا مجبوری کے تحت یا پھر اپنے شوق سے اپنے جسم کو کسی کے حوالے کرتی ہے اور اس سے پیسہ کماتی ہے تو یہ غلیظ کام کیسے ہوا اور اسی طرح یہ لفظ غلیظ کیسے ہوا. یہ مجھ کم عقل کی سمجھ سے بالا ہے

سپاہی، ڈاکٹر ، جج ، استاد ، سبزی فروش ، بس ڈرائیور ، فوجی ، جرنیل، جمعدار وغیرہ وغیر سب پیشہ ہیں مگر ان میں سے کسی پیشہ کو غلیظ نہیں سمجھا جاتا نہ ان الفاظ کو غلیظ سمجھا جاتا ہے گو ممکن ہے کے کچھ سپاہی رشوت لیتے ہوں، بیگناہ کو پکڑتے ہیں یا پھر جان سے مار ڈالتے ہوں، جج اپنی مرضی سے کوئی بھی فیصلہ دے سکتا ہے یا پھر پیسہ لیکر یا دباؤ کے تحت کسی بیگناہ کو سزا دےسکتا ہے ، استاد اپنے شاگردوں کو مکتب میں پڑھانے کے بجاۓ پیسہ لیکر ٹووشن پڑھا سکتا ہے ، جرنیل ملک کے آئین کی خلاف ورزی کرسکتا ہے مگر یہ تمام الفاظ غلیظ نہیں ہیں

کسی کو طوائف کہنا اور وہ بھی بغیر ثبوت کے غلط ہے بلکہ کسی طوائف کو حقارت سے دیکھنا غلط ہے مگر میری نظر میں طوائف کا لفظ غلیظ نہیں ہے

آلائش، پیشاب، گوبر الفاظ ہیں اور ممکن ہیں کسی کے لئے غلیظ ہوں مگر یہ زندگی کا حصہ ہیں . میں گوبر کو گوبر کہوں تو مجھے کراہت نہیں آتی نہ آلائش کا لفظ کو استعمال کرنے میں. مجھے اپنے سے گو اس وقت نفرت ہو گی اگر میں کسی کو گوبر کہوں، آلائش سے تشبیہ دوں یا کسی کو طوائف کہوں

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!