Zinda Rood
Participant
Offline
  • Professional
#5

میرے خیال میں مذہب اور عقل ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، یا تو آپ عقل کا استعمال کرلیں یا پھر مذہب کی پیروی کرلیں، کیونکہ تقریباً تمام مذاہب ہی عقل دشمنی کا سبق دیتے ہیں۔ اسلام کے بارے میں یہ بہت پرچار کیا جاتا ہے کہ قرآن میں تو بار بار عقل استعمال کرنے کا کہا گیا، یہ نہیں بتایا جاتا کہ قرآن میں ان لوگوں کو کس طرح عذاب، جہنم اور آگ سے جلانے کی دھمکیاں دی گئیں ہیں جو سرکارِ دو عالم سے ان کی نبوت کے دعوے کی حقانیت پر سوال اٹھاتے تھے۔ اور ان کا سوال اٹھانا بالکل بجا تھا۔ آپ کے بیچ رہنے والا ایک شخص جب اچانک یہ دعویٰ کردے کہ وہ اللہ کا نبی ہے تو لوگوں کا سوال اٹھانا تو بنتا ہے۔ لوگ پوچھتے تھے کہ اگر آپ اللہ کے نبی ہیں تو دکھائیں ہمیں وہ فرشتہ جو آپ کے پاس آتا ہے، ہمیں کوئی ایسی نشانی دکھائیں جس سے یہ ثابت ہو کہ آپ ایک عام انسان سے بالاتر ہیں، ہمیں کوئی ثبوت دیں کہ آپ واقعی اللہ کے نبی ہیں۔ ان سوالات پر ان کو کوئی منطقی جواب دینے کی بجائے کچھ ایسی آیات سنائی جاتیں کہ تم لوگوں کیلئے دردناک عذاب تیار ہے، پچھلی قوموں نے بھی اپنے نبیوں کو اور اللہ کی آیتوں کو ایسے ہی جھٹلایا اور ان پر عذاب نازل کیا گیا، جہنم میں ان کو کھولتا ہوا پانی اور پیپ پلائی جائے گی وغیرہ وغیرہ۔ دوسری طرف وہ لوگ جو بلاچون و چراں، بغیر عقل استعمال کئے اور بغیر سوال کئے ایمان لے آئے ان کی تعریفیں کی گئیں۔ اسلام کے اولین پیروکار تقریباً وہی تھے جو یا تو عمر ابن خطاب کی طرح جذباتی تھے یا پھر ابوبکرو علی و عثمان کی طرح غور و فکر کی عادت سے پاک۔ وہ لوگ سرکارِ دو عالم کے کسی بھی دعوے پر سوال نہیں اٹھاتے تھے ، جو سرکارِ دو عالم فرماتے تھے اس پر سرجھکا کر ایمان لے آتے تھے، اسی لئے اسلام میں ان کو بڑا بلند مرتبہ قرار دیا گیا ہے کیونکہ وہ سوال نہیں اٹھاتے تھے۔ 

  مذاہب میں عقل دشمنی کی ایک اور بڑی واردات یہ ہے کہ خلافِ عقل واقعات کی بہتات ہوتی ہے۔ مثلاً اسلام میں واقعہ معراج، ہاتھ کی انگلیوں سے چاند کے دو ٹکڑے کردینا، کنکریوں سے کلمہ پڑھوانا، بدر اور احد میں ہزاروں فرشتوں کا مسلمانوں کی مدد کیلئے آنا وغیرہ جیسے بے شمار واقعات ہیں جو خلافِ عقل ہیں۔ جب لوگوں کے ذہن میں یہ بات ڈال دی جائے کہ عقل کوئی چیز نہیں اور عقل سے بالاتر کچھ بھی واقعہ ہوسکتا ہے تو ان کے پاس عقل پر یقین کی کون سی وجہ باقی رہ جاتی ہے۔۔ 

×
arrow_upward DanishGardi