کورونا وائرس اپ ڈیٹس

Home Forums Internationl News کورونا وائرس اپ ڈیٹس کورونا وائرس اپ ڈیٹس

#57
حسن داور
Participant
Offline
Thread Starter
  • Expert
  • Threads: 4007
  • Posts: 2314
  • Total Posts: 6321
  • Join Date:
    8 Nov, 2016

Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ‘گزشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ تاحال جو علامات  اس وائرس کی بتائی جاتی ہیں ان میں سے انہیں کچھ محسوس نہیں ہورہا اور وہ خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہے ہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ ‘اپنی ذمہ داریاں گھر پر آئیسولیشن میں رہ کر ادا کررہا ہوں اور شہری بھی گھروں پر رہیں۔
بعد ازاں سعید غنی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے سماجی روابطوں کی وئب سائٹ توئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں پنجاب کے صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پیغام پہنچایا کہ اللہ پاک سعید غنی کو جلد از جلد صحت یاب فرمائے اور انہیں مردانہ وار اس بیماری کا مقابلہ کرنے کی توفیق دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی تمام کابینہ کی جانب سے آپ کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات ہیں۔

https://www.dawnnews.tv/news/1123297/

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!