کورونا وائرس اپ ڈیٹس

Home Forums Internationl News کورونا وائرس اپ ڈیٹس کورونا وائرس اپ ڈیٹس

#51
Bawa
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 152
  • Posts: 14628
  • Total Posts: 14780
  • Join Date:
    24 Aug, 2016

Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

باوا جی، میرے خیال میں کینیڈین حکومت نے بھی احکامات جاری کئیے ہیں کہ جن افراد میں کورونا کی علامات ہیں وہ بھی واپسی کی فلائٹس میں نہیں آسکیں گے

گھوسٹ پروٹوکول بھائی جی

کینیڈین گورنمنٹ کی ایسی کوئی اناونسمنٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے، کینیڈا میں داخلے پر پابندی صرف وزٹرز پر ہے، شہری اور مستقل رہائشی اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں

ویسے بھی کینیڈین شہریوں پر پابندی کینیڈین چارٹر آف رائٹس اینڈ فریڈمز کی خلاف ورزی ہے جو شہریوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی آزادی دیتا ہے

ساسکیچوان گورنمنٹ نے بیرون ممالک سے لوٹنے پر چودہ دن آئسولیشن میں نہ رہنے والوں پر دو ہزار ڈالرز جرمانہ کرنے کا اعلان ضرور کیا ہے

شاید آپ کو پرائم منسٹر ٹروڈو کے اس بیان سے غلط فہمی ہوئی ہوگی جس میں اس نے کہا تھا کہ ہم ان کینیڈین کو ملک واپس آنے والے جہاز یا ملک سے باہر جانے والے جہاز میں سوار ہونے سے روک دیں گے جن میں کرونا وائرس کی علامات پائی جاتی ہونگی

Upon their return to Canada, passengers on these flights will be subject to the same public health policies that other travellers have experienced, which means they will have to isolate for 14 days. Trudeau also reminded Canadians that they will be barred from boarding a flight home if they exhibit any symptoms of COVID-19.

https://www.ctvnews.ca/health/coronavirus/trudeau-not-declaring-national-state-of-emergency-for-covid-19-yet-1.4862715

کسی مریض کو جہاز میں سوار کرنے کی اجازت دیکر اس میں سوار سینکڑوں مسافروں کی صحت کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا ہے البتہ ایسا کوئی مریض اگر کسی طرح جہاز میں سوار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور گورنمنٹ کو جہاز لینڈ کرنے سے قبل اس کی اطلاع ہو جاتی ہے تو جہاز کے تمام مسافروں کو کورنٹائن کیا جا سکتا ہے جس طرح پرنسس اور ڈائمنڈ کروز کے کیسز میں ہوا ہے۔ اگر کسی ایسے مریض کی اطلاع نہیں ملتی ہے تو اسے ائیر پورٹ پر روک کر کارنٹائن کیا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ کنٹیکٹ میں آنے والوں کو سیلف آئیسولیشن میں رکھکر انکی نگرانی کی جا سکتی ہے

  • This reply was modified 3 months, 2 weeks ago by Bawa.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!