معافی

Home Forums Non Siasi معافی معافی

#15
casanova
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 0
  • Posts: 551
  • Total Posts: 551
  • Join Date:
    4 Sep, 2018
  • Location: گلشن گلشن

Re: معافی

جے صاحب۔۔۔ آپ نے کرونا کی دہشتگردانہ فضاؤں کے پس منظر میں انسانی من کے قرنطینہ میں مقید سفید کبوتر اڑانے کی بہت اچھی کاوش کی ہے۔۔۔۔۔ اور اس ڈری اور سہمی ہوئی پرّجھا کو بھی ایک پُر مغز دعوت فکر دی ہے  کہ وہ اپنے اندرونی و بیرونی خناس سے معافی خلاصی کرکے باہمی تعاون و محبت کو فروغ دیں۔۔۔۔۔۔کچھ لوگ دلوں کے آبگینے ٹوٹنے کے ڈر سے مجسمِ سوری بن کر اپنی انجان خطاؤں کو بھی چھانتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔ کچھ اپنی مغلظانہ دانش پر منافقانہ کارپٹ ڈالتے ہوئے  گندگی کے پاتال میں گرنے کی جھوٹی موٹی ندامت کے اشتہار بھی بانٹتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔کچھ اپنی نسبی و بٹوی انسیت میں جہالت کے مجسمے بن کراپنی ہی پرانی “پِیڑاں” کے بھانبڑ پر ڈیزل گرا کر درد سے ہانپتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔کچھ راہ چلتی انجان تتلیوں سے مانوسیت کی تلاش میں بھنورا بن کر چمن کی داستانِ غم کے راز  چھاپتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ لیکن ہیونگ سیڈ دیٹ،آج کی دنیا میں، انسانوں کے اس  ہجوم میں ،سچائی کے بطن سے نکلی ہوئی ندامت بہت نایاب ہے۔۔۔۔۔۔۔ میں بھی اس کی تلاش میں رہتا ہوں ۔۔۔۔۔ اے کاش!جو کبھی مل جائے تو اسے حبیب کر لوں اپنے من کے قریب کر لوں۔۔۔۔۔

  • This reply was modified 3 months, 2 weeks ago by casanova.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!