آداب محفل بفرمائش محترم مجاہد صاحب

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں آداب محفل بفرمائش محترم مجاہد صاحب آداب محفل بفرمائش محترم مجاہد صاحب

#3
Atif
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 157
  • Posts: 7558
  • Total Posts: 7715
  • Join Date:
    15 Aug, 2016

Re: آداب محفل بفرمائش محترم مجاہد صاحب

مجاہد کے ظہور سے پہلے میں نے ہمیشہ مستقل مزاج کو اسی معنوں میں لیا جن معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن بعد میں مجاہد کے مزاج کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے مستقل مزاج کے معنی ڈھیٹ کے بھی لئے جاسکتے ہیں۔

بات یہ ہے کہ ہر عقل مند کی طرح میرا بھی اصول ہے کہ روم میں جاو تو روم والوں جیسے ہوجاو۔ اسی لئے میں سیاست پی کے پر اس کے مزاج کے مطابق ڈھل گیا تھا لیکن اب مجھ سے زیادہ معصوم اور شریف النفس یہاں کوئی نہیں نظر آتا۔ حتی کہ باوا اور جیو جی بھائی جیسے وہاں کے شریف بلاگرز یہاں پکے مسٹنڈے لگتے ہیں۔

اس قیمتی مثال کا مطلب یہ ہے کہ مجموعی طور پر اس محفل کا ماحول تمیزدارانہ ہے اسلئے یہاں آنے والے ہر ممبر پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خود یہاں کے ماحول کی پاسداری کرے اور ماڈریٹرز کی میٹھی نیند میں مخل نہ ہو۔ لیکن چند سُسرے اس ماحول کے درپے ہیں اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

باقی یہ کہ یہاں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ ویسے بھی پاکستانیوں کیلئے اب تبدیلی خوف کی علامت بن گئی ہے۔

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!