نیب ان ایکشن

Home Forums Election 2018 Punjab (پنجاب) نیب ان ایکشن نیب ان ایکشن

#6
Athar
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 99
  • Posts: 1908
  • Total Posts: 2007
  • Join Date:
    21 Nov, 2016

Re: نیب ان ایکشن

مجھے ایک بات کی سمجھ نہیں آرہی آرمی چیف باجوہ اگر نہ رہا تو کیا یہ آرمی کا آخری چیف ہے اس کے بعد کوئی آرمی چیف نہیں آنا ۔۔۔۔۔بلاوجہ بغلیں بجانے کی مجھے سمجھ نہیں آرہی ۔۔۔۔ راحیل شریف کو بھی نوازشریف ہی لایا تھا اور باجوہ کو بھی نوازشریف ہی لایا تھا ۔۔۔تو۔۔بھاں بھاں کرنے کی نوبت آخر کیوں آئی ۔۔۔۔۔لیکن میرا مسلہ ان سیاستدانوں سے ہے جہنوں نے غریب قوم کے ساتھ پینے کے پانی کے پیسے ہڑپ کئے ہیں ۔۔۔۔مجھے خوشی وہ ہی پانی الٹا کرکے ان کے منھ سے نکالا جائے ۔۔۔۔۔تاکہ ان کے اندر کی غلاظت تو باہر نکلے ۔۔

یہی بات تو اہلیان پی ٹی آنز نہیں سمجھ پارہے فوج ایک محکمہ ہے جہاں تربیت شدہ صرف ایک ہی فرد نہیں ہے اس سے پیچھے والے بھی اتنے ہی تربیت شدہ،محب وطن ،جانثار ہیں لیکن “نامعلوم”وجوہات کی بنا پر باجوہ ہی کیوں آرمی چیف چاہتے ہیں؟

نواز شریف کی تو رہنے ہی دیں اُس نے تو کسی ایک کو بھی ایکسٹینش نہیں دی لہذا یہاں اُس کے زکر کا کوئی فائدہ نہیں

میں جس شہر میں رہتا ہوں یہاں کے کئی مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ صرف لگائے گئےبلکہ کام بھی کرتے رہے اب ان میں کس نے کس سطح پر کس طرح کرپشن کی یہ ضرور معلوم کیا جانا چاہے لیکن صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے بوقت ضرورت چیدہ چیدہ لوگوں کے نام لے کر نیب کو “ہُش ہُش”کر کے پیچھے دوڑانے کا کھیل ختم ہونا چاہئے۔

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!