Sports Bra

Home Forums Sports Sports Bra Sports Bra

#41
casanova
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 0
  • Posts: 466
  • Total Posts: 466
  • Join Date:
    4 Sep, 2018
  • Location: گلشن گلشن

Re: Sports Bra

لگتا کوئی بہت سنسنی خیز معاملہ ہے۔ کیا جیو جی پر کوئی در گھٹنا آنے والی ہے یا ان کی زندگی میں شنی داخل ہو چکا ہے؟ :o

ابھی تو انوسٹیگیٹِو جرنلزم کے شارٹ کورس کا  پہلا باب ہی پیش کیا تھا کہ ماحول پر سنسناہٹ چھا گئی۔۔۔ اور اسٹیبلشمنٹ کے خفیہ ہاتھوں نے  کچھ دستاویزی ثبوتوں کو غائب کرکے سلیکٹڈ دھاندلی کرنے کی کوشش بھی کرنی شروع کر دی ہے۔۔۔ :17: ۔۔۔

۔باکسر برو! آپ سے برسوں کی شناسائی ہے اور آپ جانتے ہیں کہ ہم پُرامن اور شریف ناگرک ہیں ۔۔۔ کسی کو نہ کبھی بلا جواز تنگ کیا ہے اور نہ کبھی کسی ڈیجیٹل گوئبلزم سے نکلی اہنسا اور آتنک کو کمپرومائزنگ رنگ دیا ہے۔۔۔۔۔نہ کبھی ابلاغی پارسائی کے برانڈ ایمبیسیڈر بن کر واعظی بھاشن دیا ہے نہ کبھی آئی فون الیون میکس کے ریٹینا ڈسپلے کو مئیا خلیفہ کے بھوکے درشنوں کا راشن دیا ہے۔۔۔۔۔

اپّن تو پریت نگری کی سونگھند کے رسیا اور اُڑتی تتلیوں کے حسین رنگوں کا تعاقب کرنے والے آوارہ بھنوریا ہیں۔۔۔۔ ہمارا بس چلے تو سماج میں پلنے والی نفرت، کُرودھتااورتعصبی گراوٹ کو کیوپڈی تیر مار مار کر چھلنی کر دیں۔۔۔۔۔لیکن افسوس ۔۔۔کردار کا غازی بننے سے پہلے ہی کسی راکشک کی پرچھائی سے الجھ کرقلمی دہشت گرد بن جاتے ہیں۔۔۔۔شائد اس میں کچھ قصور  تھریڈز کو دئیے گئے عنوانات کا بھی ہوتا ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی بندہ  “پہلے جاں پھر جانِ جاں اور پھر جانِ جاناں ہو گئے” کے مصداق پہلے دبر خاص پھر ٹُوئی اور پھر بُھنڈ تک کی سُپر لیٹیو ڈگری پر قلم آزمانے پر مجبور ہو جاتا ہے۔۔۔ اب سوچتا ہوں کہ نفسِ امارہ کی بالیدگی کو زِ چ کرنے کیلئے اپنی اُجڈ بھانوناؤں کے ساتھ ایک نیا عمرانی معاہدہ کر لیا جائے۔۔۔۔اور اب صرف ڈاکٹر ذاکر نائیک اور مئیا خلیفہ کی متنو ع الخیال آدرشوں  سے منسلک کرکے  نیکی و بدی کی  جنگ کوخود ہی  زِیر زَبر کر لیا جائے۔۔

:serious: ۔

  • This reply was modified 1 week, 5 days ago by  casanova.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!