سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا

Home Forums Siasi Video سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا

#149
Bawa
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 146
  • Posts: 12741
  • Total Posts: 12887
  • Join Date:
    24 Aug, 2016

Re: سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا

وہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے

پاکستانی فوج کا سینیئر ترین جرنیل بار بار اپنی توہین برداشت نہ کر سکا اور فوج چھوڑ گیا

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد پاکستانی فوج کے سینیئر ترین جرنیل تھے. جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ پر وہ خود کو آرمی چیف کے عہدے کیلیے مضبوط ترین امید وار سمجھ رہے تھے لیکن جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا

ماضی میں جب نواز شریف نے جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ پر لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف بنایا تھا تو اس نے فوج کے سینیئر ترین جرنیل لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف بنا دیا تھا

جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن ملنے کے بعد یہ توقع کی جا رہی تھی کہ اب سینیئر جرنیل ہونے کے ناطے سے انہیں جنرل زبیر حیات کی ریٹائرمنٹ کے بعد جوائنٹ چیفس آف سٹاف بنا دیا جائے گا لیکن اس بار بھی انہیں نظر انداز کرکے ان کے جونیئر لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف نامزد کر دیا گیا

جب سپریم کورٹ کی طرف سے جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن کا نوٹیفیکیشن معطل کیا گیا تو لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو ایک بار پھر ان کے قائم مقام (بعد میں مستقل) آرمی چیف بننے کا یقین ہوگیا لیکن اس بار سپریم کورٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو چھ ماہ کی غیر آئینی اور غیر قانونی ایکسٹینشن دے کر ان کے ساتھ زیادتی کر گئی جس پر دل برداشتہ ہو کر انہوں نے فوج سے ریٹائرمنٹ لے لی

سنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کے شہباز شریف سے بہت قریبی اور دوستانہ تعلقات تھے

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!