Gulab Khan
Participant
Offline
  • Member
#146
بلیک شیپ صاحب جی

باوا صاحب کو اسٹیبلشمنٹ اور اس کی “لونڈی جوڈیشری” سے کوئی خیر کی امید نہیں

جو گناہ نہیں کئے وہ بھی ان کے کھاتے میں ڈال گئے

:)

انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 سپریم کورٹ میں چیلنج ۔ ۔ ۔ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کا صدر منتخب کرنے کے سلسلے میں ایک رکاوٹ کا سامنا تھا، جس کے لیے انتخابی اصلاحاتی بل 2017 قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جس کے تحت نااہل شخص بھی پارٹی کا صدر منتخب ہوسکتا ہے۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد اس بل کو سینیٹ میں پیش کیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اعتزاز احسن نے ترمیم پیش کی کہ جو شخص اسمبلی کا رکن بننے کا اہل نہ ہو وہ پارٹی کا سربراہ بھی نہیں بن سکتا جس کے بعد بل پر ووٹنگ ہوئی۔ حکومت نے محض ایک ووٹ کے فرق سے الیکشن بل کی شق 203 میں ترمیم مسترد کرانے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار کردی۔ ۔ ۔ ۔
×
arrow_upward DanishGardi