سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا

Home Forums Siasi Video سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا

#144
Bawa
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 146
  • Posts: 12741
  • Total Posts: 12887
  • Join Date:
    24 Aug, 2016

Re: سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا

میرے خیال میں تو چور کمانڈروں کی کانفرنس میں ایک قرار داد منظور ہونی چاہئے کہ افواج کے سپاہی سے سربراہ تک کی تقرری،مدت ملازمت اور اسمیں توسیع اور خدمت گزاری کے عیوض انکے بھتے (پروٹیکشن منی) کی شرح اور اسمیں اضافہ کا اختیار صرف اور صرف افواج کے اختیار میں ہونی چاہئے تاکہ اپنے ہی ہاتھوں لگائے گئے وزیر اعظم اور ججوں کے ہاتھوں اس قسم کی تذلیل سے بچا جائے. اگر فوج یہ رسمی سا اختیار واپس بھی لے لیتی ہے تو کس نے کیا اکھاڑ لینا ہے

گھوسٹ پروٹوکول بھائی

ہو سکتا ہے کہ ایک دن جوڈیشری کے چیف جسٹس کی طرح فوج کا آرمی چیف بھی بلڈی سویلین سے نجات حاصل کر لے

ویسے تو پاکستان میں وہی آرمی چیف منتخب ہوتا ہے جسے فوج کی حمایت حاصل ہو، وزیر اعظم کا کردار تو صرف رسمی ہوتا ہے

اگر وزیر اعظم کے منتخب کردہ آرمی چیف کو فوج کی حمایت حاصل نہ ہو تو وہ وزیر اعظم اور اس کا فوج کی حمایت کے بغیر منتخب کردہ آرمی چیف دونوں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتے ہیں

اس کا تجربہ تو ہمیں نواز شریف کے جنرل ضیاء الدین کو آرمی چیف منتخب کرنے کے معاملے پر ہو چکا ہے

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!