Awan
Participant
Offline
  • Professional
#8
یعنی اِس فورم کو دانش گردی سے پٹوار گردی یا پٹوار خانہ میں تبدیل کرنے میں آپ کا بھی تعاون شامل تھا۔۔۔۔۔ ویسے کافی شک و شُبے والی بات ہے۔۔۔۔۔

بلیک شیپ صاحب کیسے ہیں آپ سے کافی عرصے سے مدبھیڑ نہیں ہوئی – مجھے شروع میں اردو لکھنی نہیں آتی تھی تو میری پہلی چھ سو کے قریب پوسٹیں صرف انگریزی میں ہیں پھر اردو لکھائی سیکھی مگر اب بھی کمزور ہے – آپ کو شک ہے تو ابھی میری پرانی پوسٹیں کھول لیں میں فوج کے خلاف ایک حد سے زیادہ نہیں جاتا صرف ان کی سیاست میں مداخلت کے خلاف ہوں فوج کے خلاف نہیں تھا اور اب بھی نہیں پوسٹوں میں ابتدا میں غیر جانب دار ہونے کی کافی کوشش کی صرف اپنا تجزیہ پیش کرنے کی کوشش کی – باقی جب اعتراف کیا ہے تو اسے دہرانے میں بھی کوئی حرج نہیں – جی ہاں میں نے بہت کھل کر نون کی حمایت کی ہے اور وقت نے ثابت کیا ہے کہ میرا نون کو تینوں بڑی پارٹیوں میں بہتر سمجھنا درست تھا بلکے اب تو تحریک انصاف کا موازنہ لوگ پیپلز پارٹی دور سے کرتے ہیں میں نے یہ کبھی نہیں کہا نون بہترین اور آئیڈیل پارٹی بلکے ہمیشہ کہتا ہوں باقیوں سے بہتر ہے اور فوجی مداخلت کے بغیر اگر صرف کارکردگی میں مقابلہ ہوا اور تحریک انصاف یا کسی اور نے خود کو بہتر ثابت کیا تو میری حمایت اس کے ساتھ ہو گی باقی اب آپ کو بھی سمجھ آ گئی ہو گی کہ معیشت میں سست روی اور امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے جیسا آسان کام کر کے حکومت نے امپورٹ کافی کم کر دیں جس سے تجارتی خسارے میں تیس فیصد کمی ہوئی اور کرنٹ اکاؤنٹ میں کافی بہتری ریکارڈ کی گئی مگر دوسری طرف روپے میں تیس فیصد کمی سے صرف چار فیصد ایکسپورٹ بڑھی باقی یہ تو آپ خوب سمجھتے ہیں ڈالر مہنگا ہونے سے با آسانی امپورٹ میں کمی کی جا سکتی ہے مگر ایکسپورٹ میں اضافے کا بھی قوی امکان ہوتا ہے جو بہت معمولی ہوا ہے اب ذرا حکومتی مہیشت کی اور گورننس کی کارکردگی پر آپ روشنی ڈال دیں —

×
arrow_upward DanishGardi