آرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی مشروط منظوری

Home Forums Siasi Discussion آرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی مشروط منظوری آرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی مشروط منظوری

#3
SaleemRaza
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 668
  • Posts: 11981
  • Total Posts: 12649
  • Join Date:
    13 Oct, 2016
  • Location: سہراب گوٹھ ۔

Re: آرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی مشروط منظوری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ اداروں کے درمیان تصادم چاہتے تھے تاہم موجودہ حالات میں پاکستان تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر دنیا نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا مقدمہ تھا۔ آل از ویل، نتیجہ ٹھیک نکلا۔ اداروں کو اب آگے چلنا چاہیے۔

بابر اعوان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سینئر سیاستدان نے کہا کہ 48 گھنٹے بہت اہم ہیں۔ ایسے بازار گرم کیا گیا جیسے قیامت آنے والی ہے۔ بھارت میں بھی شادیانے بجائے جا رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے حکومت نہیں پارلیمنٹ کو قانون سازی کا کہا کہ پارلیمنٹ طے کرے گی مدت ملازمت کتنی ہونی چاہیے، معاملہ آسانی کے ساتھ حل ہو جائے گا۔

سورس دنیا نیوز

  • This reply was modified 1 week, 2 days ago by  SaleemRaza.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!