سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا

Home Forums Siasi Video سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا

#63
Awan
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 118
  • Posts: 2321
  • Total Posts: 2439
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا

باوا جی …معاملا اتنا سادہ نہیں ہے کہ حکومت نے نوٹیفکیشن میں تصحیح کردی اور کھوسہ مطمئن ہوگیا کچھ غیر معمولی باتیں یہ ہیں آرمی میں وسیع پیمانے پر ترقیاں اور تبدیلیاں صرف ایک ایک دن پہلے سپریم کورٹ میں ایکسٹینشن کے خلاف درخواست جمع ہونا اور چیف جسٹس کا اسے اگلے دن سماعت کے لیے مقرر کرنا کھوسہ کا دو ایسے ججز …یعنی سید منصور علی شاہ اور مظہر عالم خان …کو بینچ میں شامل کرنا جوکہ آزاد اور پریشر میں نہ آنے والے جج سمجھے جاتے ہیں ….اگر جسٹس گلزار اور اعجاز الحسن وغیرہ ہوتے تو فیصلے کا پہلے پتا لگ جاتا کیونکہ یہ اسٹیبلشمنٹ کے ججز سمجھے جاتے ہیں کھوسہ کا پورے دور میں صرف ایک از خود نوٹس لینا …کیا صرف اس لیے کہ حکومتی کاغذ پورے نہیں تھے؟ کھوسہ کسی کے اشارے پر کام کر رہا ہے مگر کس کے …یہ واضح نہیں باجوہ کا بچنا بہت مشکل ہے کسی پوشیدہ ہاتھ نے دو دن پہلے وار کروایا ہے تاکہ باجوے کو مہلت نہ مل سکے

قرار صاحب آپ کی بات بظاھر ٹھیک لگتی ہے کیونکے آج کی پیشی پر بات نوٹس سے آگے جا کر اس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ کیا آرمی رول بک میں توسیح کا قانون ہے کہ نہیں – جہاں تک اس بات کا تحعلق ہے کہ خفیہ ہاتھ تو وہ اسی کا ہو سکتا ہے جو خود باجوے کی جگہ آرمی چیف بننا چاہتا ہے اور یہ بات باجوے کو سمجھنے میں ایک منٹ لگے گا یاد رکھیں مشرف ہوا میں تھا پھر بھی فوج نے اس کے خلاف سازش ناکام بنا دی یہاں مہاملہ فوج کے اندر کا لگتا ہے مگر کور کمانڈر باجوے ہی کا ساتھ دیں گے بھلے ایجنسیوں کے سربراہ بھی خفیہ ہاتھ سے ملے ہوں میں ہمیشہ کہتا رہا ہوں باجوہ کمزور جنرل ہے اور یہی سوچ کر نواز اسے لایا تھا اس وقت وہ ایجنسیوں کے آگے راحیل شریف کی طرح کھڑا نہ ہو سکا اور نواز کو جانے دیا اب اس کی کم زوری پھر ظاہر ہو گئی ہے جب بلڈی سویلین اور دو ٹکے کے جج (بقول آرمی ) اس کے سامنے من مانی کر رہے ہیں میں اب بھی اسے لا ئٹ ہی لونگا اور کہوں گا کیس کو ایگزیکٹو کا اختیار کہتے ہوۓ جلد نبٹا دیا جائے گا –

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!