سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا

Home Forums Siasi Video سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا

#51
Ghost Protocol
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 138
  • Posts: 4379
  • Total Posts: 4517
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا

تو قانون کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی ، پھر کیوں کی گئی؟؟ ویسے بھی اگر نیا آرمی چیف آجاتا ہے تو اس سے ملک کو کیا نقصان ہوگا؟؟ Atif Bawa shahidabassi نادان Ghost Protocol Zed Qarar shami11

حفیظ صاحب،
آپ نے دو نہایت اہم سوالات اٹھاے ہیں
پہلے سوال میں آپ نے یہ سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ بنانا ریپبلک میں ایک غیر قانونی کام کسطرح ہوسکتا ہے؟ اگر میں آپ کا سوال درست سمجھا ہوں تو مجھے کہنے دیجئے کہ اس سوال کے پیچھے آپکا مفروضہ یہ ہے کہ بنانا ریپبلک میں غیر قانونی کام ممنوع ہیں ؟ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا آپکا مفروضہ درست ہے ؟ اگر تو آپکا مفروضہ درست ہے تو آپ کی معصومیت پر سوالات کھڑے ہوجاتے ہیں کہ آیا آپ کو اس فورم کا رخ کرنا بھی چاہئے کہ نہیں چونکہ یہاں نہایت فصیح و بلیغ لغت کا استعمال ممونوعہ نہیں ہے عموما قادرانہ چغت کے ہاتھوں مجبور کھسیانہ کھوتے ایسی لغت کا استعمال کرتے ہیں کہ ذہن پکنے کی عمر میں اس قسم کی لغت سے آشنائی ان چغتوں کی طرح آپ کو لاعلاج مرض میں مبتلا کرسکتی ہے .
دوسری صورت میں اگر آپ کا مفروضہ غلط ہے یعنی مملکت میں غیر قانونی کاموں پر کویی پابندی نہیں ہے تو آپ کا سوال وزن کھودیتا ہے .
فیصلہ میں آپ پر چھوڑ دیتا ہوں کہ آپ کا مفروضہ کس کروٹ بیٹھے گا .

اب آجاتے ہیں آپ کے دوسرے سوال کی طرف کہ دوسرے آرمی چیف کی آمد سے ملک کو کیا نقصانات ہوں گے؟
میرے خیال میں آپ کے اس سوال کے پیچھے مفروضہ یہ ہے کہ پرانا چیف ایسا کونسا چلہ کاٹ رہا ہے جو اسکے جانے سے یا کسی کے آنے سے ملک کو کویی نیا نقصان ہوسکتا ہے. تو اسکا جواب یہ ہے کہ ہر آرمی چیف کا اپنا چلہ ہوتا ہے ان آرمی چیف کے چلے کا نام ہے ردلفساد. اب اگر نیا چیف آگیا تو کیا وہ یہی چلہ جاری رکھے گا؟ یہ ایک اہم سوال ہے مگر اسکا آسان جواب ہے کہ نہیں وہ اپنا ہی نیا چلہ کاٹے گا اور وہ چلہ کیا ہوگا یہ کسی کو نہیں معلوم . کہا جاتا ہے کہ انجان دشمن سے آشنا دشمن بہتر ہوتا ہے کہ اسکی چالوں سے آپکی واقفیت ہوتی ہے تو اس کلیہ کی رو سے باجوہ صاحب کی مدت ملازمت میں بڑھوتری حکومت وقت کے لئے تو شاید بہتر ہو مگر بنانا ریپبلک کے لئے کیسی رہے گی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا .
امید ہے آپ کے مطلوبہ سوالات کے تسلی بخش جوابات مل گئے ہوں گے

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!