تم جانتے ہو میں کون ہوں؟

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں تم جانتے ہو میں کون ہوں؟ تم جانتے ہو میں کون ہوں؟

#5
Ghost Protocol
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 138
  • Posts: 4379
  • Total Posts: 4517
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: تم جانتے ہو میں کون ہوں؟

کہںا کیا چاہتے ہو بھائی؟

زیڈ بھائی صاحب،
آپ چونکہ سند یافتہ صف اول کے بلاگر ہیں تو آپ کے سوال کو سنجیدہ لینا پڑتا ہے
آپ پہلی کلپ دیکھیں جس میں ایک مشہور ٹی وی آرٹسٹ (نسبتا با اثر شخصیت ) معاشرے کے ایک کمزور فرد پر اپنی حیثیت کا رعب جما کر اسکی بے توقیری کررہا ہے . کسی نے اسکی کلپ بنا کر وائرل کردی.
اسکا وہی اثر ہوا جو ہونا چاہئے تھا چونکہ عام افراد میں با اثر شخصیات کے خلاف خاص قسم کے ،منفی جذبات ہوتے ہیں لہذا ایسے کسی موقع پر ہر شخص اپنے جذبات کے اظہار کے لئے بے چین ہوجاتا ہے خصوصی طور پر اگر با اثر شخص ٹی وی آرٹسٹ جیسا نسبتا کم با اثر ہو تو جذبات اور امنڈ آتے ہیں اور ایسا ہی اس معاملہ میں دیکھنے آیا -لوگوں نے آرٹسٹ کی لعن طعن شروع کردی.
معاملہ کچھ زیادہ بڑھ گیا تو آرٹسٹ نے وضاحت کی کہ یہ سب ایک سماجی تجربہ کا حصہ تھا اور اسکا مقصد معاشرے میں با اثر شخصیات کے اپنی حیثیت کے ناجائز استعمال کے خلاف آگاہی پھیلانا تھا کچھ لوگوں نے اس وضاحت پر بھی شک و شبہ کا اظہار کیا تو مکڈونلڈ نے اصلی اور ان کٹ کلپ جاری کردیا.
سبق اس میں سیکھنے والا یہ ہے کہ صرف تصویر کا ایک پہلو دیکھ کر حتمی راے بنانے سے پرہیز کرنا چاہئے یہ ممکن ہے کہ دیکھنے والی نظر اور سنائی دینے والی آواز دھوکہ دے رہی ہو

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!