بے بس وزیراعظم

Home Forums Siasi Discussion بے بس وزیراعظم بے بس وزیراعظم

#170
JMP
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 229
  • Posts: 4105
  • Total Posts: 4334
  • Join Date:
    7 Jan, 2017

Re: بے بس وزیراعظم

جے بھیا، عمران خان کے بارے میں زیل میں درج مفروضات سن ٢٠١٤ کے دھرنوں کے بعد میں نے لکھے تھے -آج اس بات کا جائزہ لیں کہ انمیں سے کتنوں کو وقت نے واضح کیا ہے میرے مفروضے کے مطابق عمران خان کو اپنے متعلق درج زیل گمان ہیں: ١) کرکٹ ایک سیاست ہے اور سیاست کرکٹ. اور وہ کرکٹ کی تاریخ کا ایک لازوال کردار ہے لےھٰذا سیاسی میدان میں بھی اسکا کویئ ثانی نہی. ٢)اسکو کچھ ایسی باتوں کی سمجھ ہے اور مسایل کا ایسا حل اسکے پاس مو جود ہے جو صحیح بھی ہے اور کسی اور کو سمجھ بھی نہی آتا. ٣)وہ ایک عظیم تھنکر اور حکمت عملی والی شخصیت ہے. ٤)اسنے کئی مرتبہ اپنے بارے میں یہ راے سنی ہے اور اسپر یقین ہے کہ وہ ایک یونانی دیوتا ہے لےهذا اقتدار پر اسکا حق نواز شریف، زرداری جیسے بدصورت افراد سے قدرتی طور پر زیادہ ہے ٥) جو وہ سوچتا ہے وہی آفاقی حقیقت ہے اور اس سے اختلاف ایمانداری سے ممکن نہی ہے بندے کا بدعنوان، رشوت خور، غدّار ہونا ضروری ہے اسکی کسی بات سے اختلاف کرنے کے لئے. ٦) پاکستان کے قبائلی علاقوں سے لے کر برطانیہ کی اشرافیہ تک، دونو علاقوں کی ثقافت اور طرز بودو باش میں ٢ ہزار سال کا جو فرق مو جود ہے کرہ عرض پر عمران سے زیادہ کسی اور کو اسکی سمجھ نہی ہے. ٧) مخالف افراد کے خلاف ظلم، بدعنوانی، اقربا پروری کی کسی داستان کے لئے اسکا ہونا ہی کافی ہے نا کہ اسکا تصدیق شدہ ہونا. ٨)عوام کے ساتھ ساتھ میڈیا کے پاس بھی صرف رینڈم ایکسیس میموری ہوتی ہے. اور اسکے سابقہ انٹرویوز اور تقاریر کے ٹیپ تلف کردیے جاتے ہیں. ٩)میرے ارد گرد موجود جو مفاد پرست جمع ہیں وہ بیوقوف ہیں اور وقت آنے پر میرے ترپ کے پتے باہر آجاہیں گے. ١٠)انکے علاوہ تمام لوگ سیاست کرتے ہیں جبکہ وہ صرف سچ بولتے ہیں ١١)بیرون ملک مقیم پاکستانی، زیادہ با صلاحیت، ایماندار، قابل، محنتی، تجربےکار اور محب وطن ہوتے ہیں ١٢) کراچی کے مسائل کی وجہ پولیس میں سیاسی بھرتیاں ہیں جب کہ اسکا حل بھی غیر سیاسی پولیس ہونے میں ہے ١٣)طالبان سے مذاکرات اسوقت تک کرنے چاہئے تھے جب تک پاکستان میں ملا راکٹ اور عمران خان زندہ بچے رہتے. ١٤)رحلت سے قبل اگر وزیراعظم کا سابقہ اسکے نام سے نہ جڑا تو نواز شریف، زرداری، راجہ پرویز اشرف، جمالی، گیلانی، شجاعت، جسٹس چوھدری، مشرف، حنیف عباسی ، عابد شیر علی وغیرہ دوزخ میں اسکا ریکارڈ لگا یں گے ١٥) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دھرنا دینے کی کویی گنجایش نہی ہوگی اور سیاسی مخالف نہایت حیرت ، جستجو، شوق کے ساتھ اسکو مسائل حل کرتے ہویے دیکھتے جاہیں گے اور جوق در جوق اسکی صفوں میں شامل ہوجاییں گے عمران خان کے مفروضات کی فہرست طویل ہے. ظاہر سی بات ہے کہ بیشتر مفروضات غلط ہیں اور وہی ان بونگیوں کا سبب ہیں جن کے لئے انکو شہرت حاصل ہے

Ghost Protocol sahib

محترم

آپکی ذہانت اور مردم شناشی کا تو میں ہمیشہ متعرف رہا ہوں .

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!