JMP
Participant
Offline
  • Professional
#162

میرے نزدیک اس بات میں کوئی شک شبہ نہیں کے عزت مآب وزیراعظم پاکستان محترم عمران خان صاحب کااپنے مخالفین کے بارے میں لب و لہجہ، الفاظ اور ادائیگی ایک وزیر اعظم، ایک بالغ شخص ، ایک سلجھے انسان ، ایک رہنماء کی غمازی نہیں کرتا اور مجھے اس بات پر شرم بھی آتی ہے اور افسوس بھی ہوتا ہے کے اوہ ایسی زبان ، الفاظ اور ادائگیی کو اپنا مزاج بنا بیٹھے ہیں .

وزیر اعظم بننے سے پہلے شاید پھر بھی لوگ اس بات کو محسوس نہ کرتے مگر وزیر اعظم بننے کے بعد یہ لہجہ اور زبان اور افسوسناک لگتی ہے. بطور وزیر اعظم ، محترم عمران خان صاحب پورے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور یہ عہدہ بہت ہی اہم ہے اور اس عہدے کی بھاری ذمداریاں ہیں. اپنے مخالفین پر رکیک لفاظی حملہ کرنا کم از کم میری نظر میں وزیر اعظم پاکستان محترم عمران خان کی کوتاہی کو ظاہر کرتا ہے.

محترم نواز شریف کے جانے کے بعد مزید واویلا مچانا اور اپنے ہی فیصلے کی ناکامی کو محترم میاں نواز شریف صاحب پر تھوپنا میرے نزدیک انتہائی حماقت والا کام ہے .بالفرض محال اگر محترم میاں نواز شریف صاحب چال چل ‘کر باہر چلے گئے تو یہ بھی موجودہ حکومت کی ناکامی ہے کے وہ چال میں مات کھا بیٹھی

×
arrow_upward DanishGardi