بے بس وزیراعظم

Home Forums Siasi Discussion بے بس وزیراعظم بے بس وزیراعظم

#142
Awan
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 118
  • Posts: 2320
  • Total Posts: 2438
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: بے بس وزیراعظم

باوا جی …آپ نے سکول میں پرچے وغیرہ دیتے وقت خوب تیاری کی ہو گی (میرا مفروضہ یہ ہے کہ آپ کا شمار کلاس کے خلفاء میں نہیں ہوتا تھا) …لیکن امتحان والے دن شاید کتنے پین بیک اپ کے طور پر لے کر جاتے ہونگے …ایک پین خراب تو دوسرا ..تیسرا ..چوتھا تیار ..بلکہ آپ جس زمانے سے ہیں آپ تو سیاہی کی دوات بھی ساتھ لے کر جاتے ہونگے …غرض اس مثال کا مقصد یہ تھا کہ فوج کے پاس بھی بیک اپ ہوتا ہے …اگر ایک گھوڑا ریس سے پہلے زخمی ہوجاۓ یا بیمار ہوجاۓ تو دوسرے کو تیار رکھا جاتا ہے ….پچھلے چار پانچ سال میں فوج نے ..شجاع پاشا …اور ظہیر السلام وغیرہ کی سوچ کی پیروی کرتے ھوئے اپنے سارے انڈے عمران خان کی باسکٹ میں رکھ دیے …اور عوام کے ایک حصے کی طرح جذباتی سونامی میں بہ گئے …تاہم چودہ ماہ کی کارکردگی دیکھنے کے بعد وہ واپس اپنی پرانی پالیسی پر جا رہے ہیں …چونکہ اکثر سیاستدان بزدل ہونے کے ساتھ ساتھ بیغیرت بھی ہوتے ہیں اس لیے جیسے ہی فوج ہڈی ڈالتی ہے وہ اچکنے کو تیار ہوتے ہیں فوج نے اس سال کڑوا گھونٹ بھر کر تنخواہوں میں اضافہ نہیں نہیں لیا تھا مگر ہر سال ان سے یہ امید نہ رکھی جاۓ ..شاید عمران سے جو امیدیں تھیں وہ پوری نہ ہوسکیں میرا ابھی بھی خیال ہے کہ قرعہ فال شاید شوباز کے نام نکل آئے….سیاست میں نواز شریف کی فوری واپسی مشکل لگتی ہے :)

قرار صاحب شو باز کے علاوہ فوج کے پاس اور کوئی آپشن بھی نہیں ہے یہ جو میاں صاحب کو نکالا گیا ہے یہ ایک تیر سے دو شکار ہوئے ہیں ایک تو شو باز کو خوش کیا گیا ہے کچھ بھی ہو اسے اپنے بھائی کی صحت اور آرام عزیز ہے – دوسرا شکار ووٹ کو عزت والے بیانئے کو ختم کیا جا رہا ہے اب مریم بی بی بھی خاموش رہے گی اگر بولی بھی تو صرف خان سکے خلاف بولے گی – آگے کے سیٹ اپ میں نواز کے لئے پارلیمنٹ میں کوئی جگہ نہیں رکھی گئی البتہ اس کی پارٹی کو اقتدار صرف اسی صورت میں مل سکتا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا امیدوار شو باز ہو نہ کہ مریم – ان سب کا یہ بھی مطلب نہیں کہ خان کہیں جا رہا ہے مڈ ٹرم سے پہلے ان ہاؤس بھی کسی تبدیلی کا امکان نہیں بلکے مجھے تو لگتا ہے سب کو اس حکومت کو پورے پانچ سال جھیلنا ہو گا وہ بھی اسی وزیر اعظم کے ساتھ – ہماری پارٹیوں میں متبادل ہوتے ہی نہیں – نواز کا سکا بھائی بھی وزارت عظمیٰ کے لئے کبھی نواز کا متبادل نہیں رہا – تحریک انصاف میں تو ویسے ہی خان کا کوئی متبادل نہیں ہے شاہ محمود کو خان کی جگہ وزیر اعظم کی باتیں ہو رہی ہیں مگر جس آدمی کو خان وزیر عالی پنجاب نہیں بنانا چاہتا اسے وزارت عظمیٰ کیسے دے گا – اگر جہانگیر ترین اہل ہوتا تو خان اس کے بارے میں سوچ سکتا تھا – مریم کا مستقبل غیر یقینی ہے ہونا تو یہ چاہہے کہ مرکز میں شو باز کی وزارت عظمیٰ میں مریم کوئی وزیر بن جائے مگر یہ بھی مقتدر ھلکوں کی صوابدید پر ہے – پنجاب کی وزارت عالی چلانا مریم کے بس کا روگ نہیں یوں تو یہ بزدار بھی چلا ہی رہا ہے – پنجاب کی وزارت عالی کے لئے حمزہ مضبوط امیدوار ہو گا مگر نواز یہ اہم وزارت مریم کو دینے کی ضد کر سکتا ہے کیوں کے باپ بیٹے کو دو بڑے عہدے دینا شاید نواز بھی پسند نہ کرے –

  • This reply was modified 1 week, 6 days ago by  Awan.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!