Qarar
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
#118
قرار جی مجھ سے یہ سوال کرنے کی بجائے آپ خود ہی کیوں نہیں بتا دیتے ہیں کہ جیل میں قید ایک سزا یافتہ مجرم سے اسبلشمنٹ، حکومت، نیب، عدلیہ اور ڈاکٹرز کو ڈیل کرکے اپنا منہ کالا کروانے کی کیا مجبوری تھی؟ نواز شریف کی بیماری کے بارے میں میں تفصیل سے ہر چیز لکھ چکا ہوں اور آپ کے نواز شریف کے چل کر ایئر ایمبولینس میں سوار ہونے سے لیکر وزن کم نہ ہونے تک کے سب دعوے کی حقیقت سامنے لا چکا ہوں آپ کے پاس کسی ڈیل کا کوئی ثبوت ہے تو وہ بھی سامنے لے آئیں، اس کی حقیقت بھی دیکھ لیتے ہیں :bigthumb:

باوا جی آپ بھی  بچگانہ باتیں کر رہے ہیں کہ میں آپ کو ڈیل کا ثبوت دوں جیسے باجوہ ، فیض حمید اور نواز شریف وغیرہ نے میرے سامنے کسی کاغذ پر دستخط کیے ہیں اور  فوٹو کاپی بھی دے دی ہے

یہ قیاس آرائی ہی ہے …اور مختلف واقعاتی شہادتیں اسے غلط یا صحیح ثابت کریں گی

بیماری نے نواز شریف کی فیس سیونگ میں مدد  دی ہے ….ورنہ ڈیل پہلے بھی ٹیبل پر موجود تھی  شرائط بھی سخت تھیں

جن واقعاتی شہادتوں کی میں بات کر رہا ہوں وہ کچھ یہ ہیں
مولانا نے ڈیڑھ دو لاکھ بندا اسلامآباد میں اکٹھا کیا جوکہ صرف ایک اشارے کے منتظر تھے اگلا سٹیپ لینے کے لیے …نون لیگ نے سپورٹ نہیں کی حالانکہ جس طرح اسٹیبلشمنٹ اور عمران نے نون لیگ کو دیوار سے لگایا ہوا تھا ..نون لیگ کو احتجاج میں شامل ہونا چاہیے تھا

عدالتوں کی برق رفتاری …ماضی میں ججوں نے جب بھی ہفتے اتوار کو عدالتیں لگائی ہیں صرف اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ پر لگائی ہیں …ایک ایک دن میں درخواستیں نہ صرف سنی گئیں بلکہ فیصلے بھی دیے گئے

عمران کو ٹھینگا …لاہور ہائی کورٹ کے ججوں کی یہ مجال نہیں کہ حکومت کے خلاف جائیں اور ضمانتی بانڈ ایک دن کے نوٹس پر مسترد کردیں جب تک کہ ججوں کو کوئی کوئی انگل نہ دے رہا ہو

مریم کی خاموشی …کوئی ڈیل  نہیں ہوئی تو اس نے چپ کا روزہ کیوں رکھ لیا ہے

آئندہ بھی کچھ اشارے ملیں گے …اگر مریم کو پاسپورٹ واپس ملتا ہے …یا دو تین  ماہ میں اسلامآباد ہائی کورٹ اپیل سن کر نواز شریف کی سزا ہی ختم کر دیتا ہے ..تو نواز شریف پر واپس آنے کی شرط ہی ختم ہوجاۓ گی

میں نے ماضی میں بھی ڈیلیں ہوتی دیکھی ہیں ..اور یہ بھی ایک ڈیل ہی ہے …یہ مستقبل قریب صاف ظاہر کر دے گا

  • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
×
arrow_upward DanishGardi