بے بس وزیراعظم

Home Forums Siasi Discussion بے بس وزیراعظم بے بس وزیراعظم

#4
Awan
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 121
  • Posts: 2396
  • Total Posts: 2517
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: بے بس وزیراعظم

قرار بھائی آپ کی کسی بھی بات سے کوئی خاص اختلاف نہیں ہے آپ جو بات کر رہے ہیں یہی بات بچے بچے کی زبان پر ہے – اس ساری کہانی کو انصافی مانیں یا مانیں ملک کی ہر جمہوری پارٹی بشمول پیپلز پارٹی ، مولانا، نون لیگ تو ہے ہی ، عوامی نیشنل پارٹی سندھ اور بلوچستان کی قوم پرست پارٹیاں مانتی ہیں – ہر صحافی اس کو اپنے انداز میں بیان کر رہا ہے خلاصہ وہی ہے جو آپ نے بیان کر دیا – میاں صاحب کے جانے کے بحد اعتزاز احسن درست کہتا ہے زرداری کو بھی کم از کم جیل سے نکال کر ہسپتال ڈال دیں وہ بھی کافی بیمار ہے پنجاب کا لیڈر پھر بچا لیا گیا کا تاثر نہیں جانا چاہہے – میرے خیال سے اب سیاست میں ٹھہراؤ آنا چاہہے – مولانا صاحب کو دھرنے سے جو حاصل کرنا تھا اس سے زیادہ حصہ لے چکے اب ایک دو سڑکیں بند کریں اور عوام کو زیادہ تکلیف نہ دیں ورنہ لوگ مولانا کی پارٹی کو نفرت سے دیکھیں گے آج کی سڑک بلاک سے لوگوں کو صرف دو کلومیٹر کا اضافی سفر کرنا پڑا جو لوگوں نے برا نہیں مانا ہو گا ایسے ہی اپنے دھرنے کو منظم انداز سے ختم کریں دنیا میں مولویوں کا اچھا امیج گیا کہ ان کا دھرنا قانون کے دائرے میں اور بہت منظم تھا – ویل ڈن مولانا – اب خان کے لئے موقع ہے سیاست میں آنے والے ٹہراؤ میں مہیشت کی بہتری کے اقدامات کریں جو پہلے ہی ایسی جگہ آ گئی ہے جس کے بحد اب اس کے مزید خراب ہونے کا امکان کم ہے – اب خان کے لئے موقع ہے سنجیدہ سیاست کر کے ثابت کریں وہ عوام کی خدمات کرنے بھی آئے ہے صرف اعتساب اعتساب کھیلنے نہیں – فوج نے اعتساب کے سانپ سے ڈنگ نکال دیا ہے اب خان صرف عدالتوں سے باتیں کرے گا – نیب اور عدالتوں کو کنٹرول کر کہ کسی کو اب اندر نہیں ڈالا جا سکے گا بلکے پہلے کے گئے لوگ بھی واپس آئیں گے – ویسے وڈا اب نکے سے یہی توقو ع رکھتا ہے کہ اب یہ سنجیدہ ہو جائے – کچھ حقیقی سٹیپ لے جس سے واقعی کچھ ہو – نو ہسپتال بنیں گے ، اب سی پیک سے خوشحالی آئے گی گندم کی پیداوار اب دگنی کریں گے – خان کے سامنے بیٹھے لوگ خان پر سب سے بڑا احسان یہ کر رہے ہیں کہ وہ آگے سے ہنستے نہیں مگر پی ٹی آئی کے کارکن ہوتے ہوئے بھی پرجوش نہیں ایسا لگتا ہے کسی کونسلر کی تقرر سن رہے ہیں – لوگ اب سب سمجھتے ہیں یہاں تک کہ عام آدمی کی سمجھنے کی صلاحیت بھی خان کی صلاحیت سے زیادہ ہے – اگلا ایک سال خان کو کارکردگی دکھانے کا موقع دیا جا رہا ہے جو سمجھتے خان ایک دو سالوں میں جا رہا ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں خان کو لانا جتنا مشکل تھا اب ہٹانا اس سے بھی مشکل ہے اب سب کو نصیحت ہے خان کو جھیلو کچھ سال -آج کا سب سے بڑا لطیفہ تھا نواز کا جہاز بنی گالا کے اوپر سے گزرتے ہووے تھوڑا رکے گا اور اونچی آواز میں ریس دیتے ہوئے گھا ں گھا ں کر کے نکل جائے گا –

Qarar

  • This reply was modified 2 months ago by  Awan.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!