ارشد ملک کا حلفیہ بیان ۔۔۔۔

Home Forums Siasi Discussion ارشد ملک کا حلفیہ بیان ۔۔۔۔ ارشد ملک کا حلفیہ بیان ۔۔۔۔

#22
Bawa
Participant
Online
  • Expert
  • Threads: 138
  • Posts: 10858
  • Total Posts: 10996
  • Join Date:
    24 Aug, 2016

Re: ارشد ملک کا حلفیہ بیان ۔۔۔۔

ن لیگ نے گندے پانی میں پتھرپھینکے ہے اب کپڑے سب کے گندے ہوں گے

میری ہمدردی ارشد ملک کے ساتھ ہے ، بیچارہ دو بیلوں کی لڑائی میں پھنس گیا تھا … ایک طرف یاری ، دوستی ، ذاتی تعلقات ، دوسری طرف ڈنڈا

ارشد ملک نے جج بشیر کے مقابلے میں بہت نرمی بھرتی اور شائد اتنا ہی کر سکتا تھا

نواز شریف کو اس سے کوئی ریلیف نہیں ملنے والا ، جب ریلیف دینا ہوا تو اس کے لیے کسی ویڈیو یا اچھل کود کی ضرورت نہیں ہو گی

ری ٹرائل میں دونوں میں سزا دلوا کر اٹھائیس سال کے لیے اندر کروا دیں گے … پھر ؟

ملک میں عدلیہ آزاد ہوتی تو نواز شریف کو ریلیف مل سکتا تھا اور اسکی رہائی ممکن تھی کیونکہ کسی بھی مہذب معاشرے میں کسی شخص کو سزا سنانے والے کسی جج کی اس طرح کی ویڈیوز لیک ہونے، اس کے ایک سزا یافتہ شخص، اسکے رشتہ داروں اور اسکے حامیوں سے ملاقاتیں کرنے اور یہ اعتراف کے بعد کہ اس نے کوئی سزا با اثر قوتوں کے دباو میں آ کر دی ہے، وہ سزا کا فیصلہ قائم نہیں رہ سکتا ہے

ملک ارشد کی ویڈیو لیک کیس بھی چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، شیخ عظمت سعید اور عطا بندیال سنیں گے

ان ججز سے آپ کیا انصاف کی توقع رکھ سکتے ہیں؟ کیا یہ ججز آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور اپنے ایک حاضر سروس ساتھ جج اعجاز الاحسن کے ملک ارشد پر دباو ڈال کر نواز شریف کے خلاف فیصلہ کروانے کی غیر جانبدار تحقیقات کروا کر فوج اور عدلیہ کا دنیا بھر سے منہ کالا کروانے کا رسک لے سکتے ہیں؟ کیا ملک پر قابض فوج ان ججز کو ایسی کوئی غیر جانبدار تحقیقات کرنے اور اس کی بناء پر کوئی فیصلہ کرنے کی اجازت دے سکتی ہے؟

مریم نواز کے بارے میں میرا یہ یقین مزید پختہ ہوگیا ہے کہ سیاست اس کے بس کی بات نہیں ہے کیونکہ وہ سیاسی سوجھ بوجھ سے مکمل طور پر عاری ہے، وہ صرف سوشل میڈیا سیل ہی چلا سکتی ہے

جب تک پاکستان میں فوج اور جوڈیشری کی بد معاشی قائم ہے تب تک ان سے بگاڑ کر نواز شریف یا کسی اور کو کوئی ریلیف نہیں مل سکتا ہے بیشک کوئی اس طرح کی سینکڑوں ویڈیوز سامنے لے آئے

جس طرح فوج، حکومت اور جوڈیشری نے نہایت ہی بے شرمی سے چیرمین نیب کی طیبہ فاروق کے ساتھ سر سے لیکر پاؤں تک چومنے والی وڈیو پر خاموشی اختیار کی تھی، اس سے مریم نواز اور مسلم لیگ نون کو سمجھ جانا چاہیے تھا کہ ملک ارشد کی فوج اور جوڈیشری کی طرف سے دباو کے بارے میں لیکس ویڈیوز بھی بے شرمی کی انتہا کو چھوتی فوج اور جوڈیشری کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گی بلکہ ان ویڈیوز کا انہیں ہی الٹا نقصان ہوگا

اب جب مریم نواز نے ویڈیوز لیک کرنے کا رسک لیا ہی ہے تو اسے وہ باقی ویڈیوز بھی سامنے لے آنی چاہیے جن میں ملک ارشد فوج کے جرنیلوں اور ججز کے نام لیتا ہے جنہوں نے اس پر دباو ڈال کر اس سے نواز شریف کے خلاف فیصلہ کروایا ہے تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ ہماری فوج کس طرح بد معاشی اور ڈنڈے کے زور پر عدالتوں سے اپنے پسندیدہ فیصلے کرواتی ہے؟

Navigation