کک باکسر سے سنجیدہ مکالمہ

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں کک باکسر سے سنجیدہ مکالمہ کک باکسر سے سنجیدہ مکالمہ

#241
BlackSheep
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 15
  • Posts: 1981
  • Total Posts: 1996
  • Join Date:
    11 Feb, 2017
  • Location: عالمِ غیب

Re: کک باکسر سے سنجیدہ مکالمہ

جیو جی۔۔۔۔۔

ایک بات مَیں واضح کردوں کہ مَیں قرض لینے کے خلاف نہیں ہوں۔۔۔۔۔ آپ سو ارب ڈالر اُدھار لے لیں لیکن آپ کے پاس اِس قرض کو چکانے کی صلاحیت ہونی چاہئے۔۔۔۔۔

آپ خود برطانیہ میں رہتے ہو اور کاروبار بھی کرتے ہو، آپ کو بخوبی علم ہوگا کہ کریڈٹ ہسٹری کیسے کام کرتی ہے۔۔۔۔۔ آپ کے اوپر بہت قرضہ ہو لیکن آپ وقت پر اُس قرضہ کی اقساط باآسانی چکا رہے ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا اور آپ کی کریڈٹ ہسٹری زبردست رہتی ہے۔۔۔۔۔

لیکن کیا پاکستان خود اتنے ڈالر پیدا کررہا تھا کہ وہ کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے، جو کہ خطرناک حد تک بڑھتا چلا جارہا تھا، اور قرضوں کو اقساط کو چکا سکے۔۔۔۔۔

نہیں۔۔۔۔۔ ایسا نہیں تھا۔۔۔۔۔

پاکستان کو اپنا بڑھتا ہوا کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ پورا کرنے کیلئے اور پرانے قرضوں کی اقساط چکانے کیلئے ایک نیا قرض چاہئے اُلٹا ہو یہ رہا تھا کہ اُنہی قرضے کے ڈالرز سے روپے کو مصنوعی طور پر مضبوط کیا جاتا رہا اور امپورٹس بڑھتی چلی گئیں(کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ)۔۔۔۔۔ اِسی کو قرض کی دلدل کہتے ہیں۔۔۔۔۔

Navigation