کک باکسر سے سنجیدہ مکالمہ

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں کک باکسر سے سنجیدہ مکالمہ کک باکسر سے سنجیدہ مکالمہ

#214
Awan
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 112
  • Posts: 2188
  • Total Posts: 2300
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: کک باکسر سے سنجیدہ مکالمہ

اعوان۔۔۔۔۔ آپ نے لکھا کہ عالمی ادارے بھی دھڑا دھڑ قرضے دے رہے تھے تو آپ سے پوچھا ہے کہ اگر ایسا ہی تھا جیسا آپ بتا رہے ہیں تو پھر اسحٰق ڈار کو انتہائی زیادہ شرح سود پر صرف پانچ سو ملین ڈالر کے سکوک بونڈز کیوں جاری کرنا پڑے تھے۔۔۔۔۔ خیر شاہد صاحب نے آپ سے پوچھا کہ اگر وہی اسحٰق ڈار کا ماڈل جاری رکھا جاتا تو پانچ سالوں میں کوئی ڈیڑھ سو ارب ڈالرز کہاں سے لئے جاتے۔۔۔۔۔ کافی مشکل سوال ہے۔۔۔۔۔ تمام لیگیوں سے اچھی طرح مشورہ کر کے جواب دیجئے گا۔۔۔۔۔ کہیں ایسا نہ ہو ہر لیگی ایک الگ ہی بانگ دے رہا ہو۔۔۔۔۔ ;-) :) ;-)

میں نے جواب دے دیا ہے پڑھ لیں اور شاہد بھائی کے کندھے پر بیٹھ کر باتیں نہ کریں خود بھی ثابت کریں کہ عقل نام کی بھی کوئی حثیت ہے آپ کے پاس – بانڈ بھی ساتھ ساتھ جاری کرنے ہوتے ہیں جو آپ کی محیشت پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اھتماد بھی ظاھر کرتے ہیں اور فوری پیسے بھی مل جاتے ہیں مہاشی اشارے اور بونڈز کی کامیابی آپ کا اقتصادی ریزومے بلٹ کرتی ہے جسے دیکھ کر دنیا آپ کی طرف متوجہ ہوتی ہے – بھارت دنیا میں سافٹ ویئر کے علاوہ کیا بیچتا ہے مگر ساری دنیا اس کی ترقی سے متاثر ہو کر وہاں سرمایہ کاری کر رہی ہے جس سے اس کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے مگر مجموہی طور پر اس کا سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور سروس سیکٹر دنیا کو سستی سروسز دے کر ڈالرز کما رہا ہے – سارے کال سینٹر انڈیا منتقل ہو رہے ہیں بہت سے ٹیکنیکل کام انڈیا سے کر کے امریکہ بھیجے جا رہے ہیں جس سے امریکہ کو نقصان اور انڈیا کو فائدہ ہو رہا ہے اسی لئے ٹرمپ چیخ رہا ہے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی ترقی اور جابز دینے میں سروس سیکٹر کا حصہ کم و بیش ستر فیصد ہوتا ہے – یہی سروسز پاکستان بھی دے سکتا ہے یہاں بھی انگلش بولنے اور سمجھنے والوں کی تحداد لاکھوں میں ہے مگر آپ کو دنیا کو متاثر کر کے اپنی طرف موڑنا ہے اس پٹی مہیشت اور ابتر سیاسی حالات میں یہاں کون ہماری طرف دیکھے گا ؟

Navigation