shahidabassi
Participant
Offline
  • Expert
#212
This is not correct.

شبر زیدی نے کل کی کانفرنس میں یہ چیلنج کیا تھا کہ کوئی بتائے کہ اس گورنمنٹ نے کوئی نیا ٹیکس لگایا ہے؟ پہلے سے موجود ٹیکسز خاص طور پر جی ایس ٹی کا دائرہ کار ضرور بڑھایا گیا ہے۔ جیسے ٹیکسٹائل انڈسٹری پچاس فیصد ایکسپورٹ اور اپنی باقی پچاس فیصد پراڈکشن لوکل مارکیٹ میں بیچ رہی تھی جبکہ جی ایس ٹی وہ پوری پراڈکشن پر نہی دے رہی تھی۔ اس لئے انہیں زیرو ریٹنگ سے نکال پر ریفنڈ پر لانا اور صرف ایکسپورٹ پر جی ایس ٹی کی چھوٹ دینا ایڈمنسٹریٹو تصحیح ہے کوئی نیا ٹیکس نہی۔

This entire thesis and the conclusion drawn is untenable. The majority don’t have money, how would they save? Reason for deposit increase is different.

مجارٹی تو امریکہ بھی پیسہ نہی رکھتی۔ بجت پیسے والوں ہی سے کرائی جاتی ہے سب سے نہی۔ دیکھا تو یہ جاتا ہے کہ مارکیٹ میں ٹوٹل منی سپلائی کتنی ہے اور اشیاء کی رسد کتنی۔ بچت سے منی سپلائی کم کر کے اشیاء کی رسد کے برابر کرنا ہی مطلوب ہوتا ہے تاکہ قیمتیں نہ بڑھیں۔ ایسی پالیسیز وقتی ہوتی ہیں، جیسے جیسے اکانومی تبدیلیوں کو ابزارب کرتے ہوئے سٹیبل ہوتی جاتی ہے انفلیشنری عوامل کا دباؤ کم ہوتا ہے تو شرح سود بھی آہستہ آہستہ کم کر دی جاتی ہے اور پھر سپینڈنگ بھی بڑھنے لگتی ہے اور پراڈکشن بھی۔ نون لیگ نے ڈالر کی قیمت پانچ سال میں آہستہ آہستہ بڑھنے دی ہوتی تو آج اتنا بڑا ایمپیکٹ یک دم نہ ہوتا۔

Could you please provide the source of this info?

آپ انفلیشن کی موجودہ شرح نیٹ پر سرچ کر لیں اور ان کا تین ماہ قبل کی فیگرز سے موازنہ کرلیں ۔
میں نے بھی دو چار روز قبل نیٹ پر ہی چیک کیا تھا۔

.

×
arrow_upward DanishGardi