کک باکسر سے سنجیدہ مکالمہ

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں کک باکسر سے سنجیدہ مکالمہ کک باکسر سے سنجیدہ مکالمہ

#185
Awan
Participant
Offline
  • Professional
  • Threads: 112
  • Posts: 2181
  • Total Posts: 2293
  • Join Date:
    10 Jun, 2017

Re: کک باکسر سے سنجیدہ مکالمہ

ایسا نہی ہے۔ امپورٹ جانتے بوجھتے خود کم کئی گئی ہے۔ معیشت جمود کا شکار ہوئی نہی بلکہ مجبورا کی گئی ہے۔ ایسا نہ کیا جاتا تو ملک بنکرپٹ ہو جاتا۔ یقینا آپ نہی سمجھ سکتے کہ آپ کی اکنامکس کی بیسک انڈرسٹینڈنگ ہی صحیح نہی ہے۔ یہ آپ پر تنقید نہی ہے۔ فیکٹ بتا رہا ہوں۔ لمبے مکالمے کی ضرورت ہے اس لئے یہیں چھوڑتا ہوں

یہ ایک جواب رہ گیا تھا اب دے رہا ہوں – آپ کہتے ہیں امپورٹ خود کم کی گئی ہے کبھی وقت ملے تو چینل جو بازاروں کا منظر دکھا رہے ہیں وہ ضرور دیکھیں – چینل دکھا رہے ہیں کہ مصروف بازار اب ویرانی کا منظر پیش کرتے ہیں سیل بہت کم ہو گئی ہے یہ بھی کہا جا رہا ہے دکانوں کی پگڑیاں بہت کم ہو گئی ہیں – بزنس بہت کم اور حکومت کی طرف سے ٹیکس بہت ہونے کی وجہ سے دکاندار اتنا زیادہ ماہانہ کرایہ دینے سے قاصر ہے اور دوکانوں کے کرائے پر نہ چڑھنے کی وجہ سے پگڑیاں کم ہو گئی ہیں – ہر چیز کی سیل میں قابل ذکر کمی ہوئی ہے جس کی وجہ مہنگائی سے لوگوں کی پر چیسنگ پاور کا کم ہونا ہے اس وجہ سے ڈیمانڈ میں کمی ظاہر سی بات ہے – باقی چیزوں کو چھوڑیں روٹی کی قیمت جو ستر سال میں سات روپے تک پوھنچی اب پندرہ کی ہو گئی ہے جبکے نان بارہ سے بیس پر چلا گیا ہے جو دو وقت کی روٹی پوری نہیں کر پاتے وہ امپورٹڈ مال کیا خریدیں گے – امپورٹر کیا اپنے پیسے سے مال خرید کر اپنے گھر میں اسٹاک کر لے – ملک میں حکومتی سطح پر سب پروجیکٹ بند ہیں وہ بھی جو پچھلی حکومت نے شروع کئے تھے نئے تو خیر کیا شروع ہونے تھے تو ڈیمانڈ کس چیز کی ہوتی – آج ہی کی خبر ہے کہ امپورٹ مزید پندرہ فیصد کم ہو گئی ہے جبکے ایکسپورٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں ایک سو ساتھ تک گرا کر کے بھی – ماضی میں اگر روپے کی قدر میں پانچ روپے کی بھی کمی ہوتی تھی تو ایکسپورٹ بڑھتی تھی مگر اب روپیہ ایک سو بیس سے ایک سو ساتھ پر گرا کر بھی ایکسپورٹ کیوں نہیں بڑھ رہی ؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ایکسپوٹر کا مال تیار کرنے کا خرچہ بہت بڑھ گیا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اسی فیصد خام مال بھی امپورٹ ہوتا ہے اور ڈالر مہنگا ہونے سے اس کی لاگت بھی بہت بڑھ گئی ہے جب خام مال مہنگا ملے گا تو سستی فنش پروڈکٹ کیسے تیار ہو گی اور جب فنش پروڈکٹ تیار ہی نہیں کرنی تو خام مال کیوں امپورٹ کیا جائے – خام مال اور تیار مال کی ڈیمانڈ میں نمایاں کمی کی وجہ سے امپورٹ میں کمی ہے – آپ نے کبھی اخبار میں دیکھا کہ امپورٹرز کی طرف سے یہ مطالبہ آیا ہو کہ حکومت ہمیں امپورٹ لائسنس جاری نہیں کر رہی – افسوس اس بات کا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح یہ حکومت بھی ان ڈائریکٹ ٹیکس لگا رہی ہے جس سے روٹی بھی غریب کی پوھنچ سے دور ہو تی جا رہی ہے –

Navigation