Atif Qazi
Participant
Offline
  • Expert
#132
میرے بارے آپ کی سمجھ دانی میں گھسی یہ بات انتہائی انسلٹنگ ہے کہ میں آپ کی کسی نان سیاسی بات یا فورم پر ماڈریشن بارے فرمودات سے کبھی کبھار اس لئے اختلاف کرتا ہوں کہ ہمارا سیاسی اختلاف ہے۔ میرے خیال میں آپ کی اس سوچ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ مردم شناس ہی نہی ہیں۔ میں سیاست یا کسی موضوع پر گھنٹوں بحث کر سکتا ہوں لیکن کسی شخص سے اس لئے بغض نہی رکھ سکتا کہ وہ مختلف سوچ رکھتا ہے چہ جائیکہ وہ مجھ سے بد تہذیبی کرے۔ میرے خیال میں میرے لئے بہت سے دوسرے مسلمان ممبرز کی طرح سیاست کا موضوع اتنی اہمیت نہی رکھتا جتنا کہ میں اپنے اعتقاد یا ایمان کو مقدم رکھتا ہوں لیکن اس کے باوجود آپ یہاں موجود ملحد ممبران سے علیحدہ علیحدہ پوچھ لیں کہ میرے ان سے تعلقات یا ان کے لئے عزت میں کوئی کمی ہے کیا۔ . ویسے ایک بات کہوں جو الزام آپ نے مجھ پر لگایا، وہ فیلنگز میری آپ کے بارے رہی ہیں لیکن میں نے کبھی اس بارے اظہار نہی کیا تھا۔ . رہی بات موجودہ مسئلے کی تو اس بارے میری سوچ آپ سے کچھ مختلف ہے۔ بلفرض ایک شخص اگر کسی دوسرے ممبر سے لمبے عرصے تک چپکلش میں رہنے کے بعد کچھ عرصے بعد کسی نئی آئی ڈی سے فورم پر آتا ہے تو آپ کے خیال میں اس کا نئی آئی ڈی پر آنے کا کیا مقصد ہو سکتا ہے؟ میرے خیال میں اس کا ایسا کرنے کا مقصد پرانی چپکلش سے بچنا ہو گا۔ ایسے میں میرے دوست روود خاں کو گڑھے مردے دوبارہ کھودنے کی بھلا کیا ضرورت تھی۔میری یہ بات صرف آج کے مکالمے تک تھی کسی پرانی چپکلش کو مدِنظر رکھتے ہوئے نہی۔ جسے کہ میں پوری طرح نہی جانتا اور جس بارے ہو سکتا ہے روود جی حق پر ہی ہوں۔ آخری بات طنز اور مزاح یا تضحیک میں فرق ہوتا ہے۔

شاہد بھائی! مجھے آپ سے کسی قسم کی صفائیوں کی ضرورت نہیں، دوستوں میں ہوتی بھی نہیں۔ عمر میں آپ سے تیس چالیس سال چھوٹا ہونے کی نسبت سے امیچیور سمجھ کر درگذر کیاکریں۔ یہ کولتاری درویش صاحب ٹھیک فرما رہے ہیں کہ مجھے اپنی توجہ صرف جگتوں وغیرہ پر مرکوز رکھنی چاہیئے۔

کافی دن سے آپ سے ملاکھڑا نہیں ہوا تھا اسلئے آپ کو سلگایا، ابھی چین کی نیند سونے جارہاہوں کیونکہ کلیجے میں ٹھنڈ پڑ گئی ہے۔

نعرہِ حق :میاں دے نعرے وجن گے :bhangra: ۔

×
arrow_upward DanishGardi