Atif Qazi
Participant
Offline
  • Expert
#105
آپ کا جواب ون سائڈڈ ہے۔ کسی بندے کو طیش دلانے کے لئے گالیاں دینا ہی ضروری نہی ہوتا۔ زندہ رود صاحب کی پہلی پوسٹ ہی اسی مقصد کے لئے لکھی گئی تھی۔

شاہد بھائی! منصف ہونے کیلئے آنکھوں پر سے سیاسی و مذہبی پٹی اتارنی پڑتی ہے اور آپکے ساتھ میرا تجربہ ہے کہ ہمیشہ آپکا میری مخالفت میں کھڑے ہونا صرف اور صرف میرے اور آپکے مخالف سیاسی نظریات کے باعث ہے خصوصا” اس وقت جب میرے مقابل کوئی پی ٹی آئی کا ہمدرد/سپورٹر موجود ہو۔ میری درخواست ہے کہ کبھی خود کو میری جگہ رکھ کر بھی سوچا کریں۔

تازہ مدعے سے متعلق عرض کرتا چلوں کہ زندہ رود نے درویش صاحب سے ایک پرانے ممبر کے بارے اپنے تحفظات کا ذکر کیا، اب اگر درویش صاحب وہ شخصیت نہیں ہیں تو ظاہر ہے کہ ان کا طیش میں آنا بنتا نہیں۔ لیکن یہاں یہ صورتحال پیش آئی کہ درویش صاحب ایک انتہائی سخت جواب لکھتے ہیں، جواب میں ایک بار پھر زندہ رود اسی پرانے ممبر کا حوالہ دیتا ہے تو درویش صاحب اس بار ڈائیریکٹ زندہ رود کو باسٹرڈ کی گالی دے ڈالتے ہیں۔

میری منشاء یہ ہوتی ہے کہ ممبر ایک دوسرے کے ساتھ گالی گلوچ سے پرہیز کرتے ہوئے مکالمہ کریں۔ اس مکالمے میں ظاہر ہے طنز بھی ہوگا، تنقید بھی اور نظرئیے کی تضحیک بھی۔  اگر طنز، جگتیں، مزاح، تنقید نکال دی جائے تو اس فورم پر کسی کا آنے کو دل بھی نہیں کرے گا۔

میں کسی کو حتیٰ کہ انجان کو بھی ملٹیپل آئی ڈیز کا الزام نہیں دیتا لیکن اس کیس میں آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ درویش صاحب نے اتھرا اور شیراز کی پیروی کرتے ہوئے اپنے تنازعے کا رخ انتظامیہ کی جانب موڑ کر رونے دھونے کی سنت کا احیاء کیا۔ اب دیگر ممبرز اسی طرزعمل پر ان پر اتھرا یا شیراز ہونے کا شک کریں اور یہ صاحب وہ نہ ہوں تو کیا ان کا طیش میں آنا بنتا ہے؟؟

×
arrow_upward DanishGardi