طاقت

Home Forums Siasi Discussion طاقت طاقت

#95
shahidabassi
Participant
Offline
  • Expert
  • Threads: 31
  • Posts: 6991
  • Total Posts: 7022
  • Join Date:
    5 Apr, 2017

Re: طاقت

لغاری سردار اپنے گھر میں زرتاج گل نامی عورت سے ہار جاتا ہے تبدیلی آکر رہتی ہے لیکن آپ چاہتے ہیں کہ تبدیلی گھنٹوں اور منٹوں میں کیوں نہیں آرہی

اسی اسٹیبلشمنٹ کی بدولت جس بارے بات ہو رہی ہے۔
قرار صاحب ایسے اکا دکا واقعات آج نہیں دہائیوں سے ہوتے آئے ہیں۔ گدھا گاڑی پر بیٹھ کر ووٹ مانگنے والے جمشید دستی کا کھروں کے خلاف دو سیٹیں جیت جانا بھی کچھ ایسا ہی واقعہ تھا۔ لیکن اصل مدعا یہ نہی ۔ بلکہ میرے خیال میں سیاست میں کو خاص تبدیلی؍یا بہتری ہوتی نظر نہی آرہی، وجہ یہ کہ یہ بھی اپنی طاقت کے دائرہِ کار میں وہی کر رہے ہیں جو فوج کرتی آئی ہے۔ اگر آپ کے نزدیک ایسی تبدیلی ضرور آئے گی تو میرے خیال میں فوج کو بھی کم از کم اس وقت تک کوسنا لا حاصل ہی رہے گا کہ فوج کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کے دائرے میں مقید جب ہی کیا جا سکے گا جب سیاست دان کردار اور کارکردگی سے عوام کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے کہ فوج نہی بلکہ سیاسی حکومت ان کی خیر خواہ ہے۔ ویسے اس کے علاوہ آپ کے خیال میں فوج کے غیر آئینی اقدامات کو لگام دینے کا کیا طریقہ ہے۔
میرے اپنے خیال میں اس کے لئے سکول کے نصاب میں جمہوریت کو وہی مقام دینا ہوگا جو آج مذہب کو دیا جاتا ہے۔
سیاسی پارٹیوں کو گراس روٹ لیول پر سیاسی عمل مضبوط کرنا ہوگا اور ایک ایک فرد کو حقوق اور ذمہ داریوں کا سبق پڑھانا ہو گا
اور سیاسی پارٹیوں کو اپنے اندر جمہوریت اور اپنے اعمال میں قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کو سبقت دینی ہوگی۔

Navigation