یہ فورم اتنا روشن خیال ہے ؟

Home Forums Non Siasi یہ فورم اتنا روشن خیال ہے ؟ یہ فورم اتنا روشن خیال ہے ؟

#72
bluesheep
Participant
Offline
  • Advanced
  • Threads: 12
  • Posts: 235
  • Total Posts: 247
  • Join Date:
    7 Dec, 2018
  • Location: Pindi HQ

Re: یہ فورم اتنا روشن خیال ہے ؟

محترم خارجی صاحب میں جس دین کا پیروکار ہوں مجھے کتابوں سے جو سیکھنے کو ملا وہ یہ ہے کہ صحابہ کرام کا اپنا کردار اُس وقت جس طرح کا تھا جو تھا وہ اُن کا کردار تھا ہم لوگوں کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ ہم کسی بات کو لیکر اُن کی تضحیک و مزاح کرنے کا پہلو نکالیں۔ آپ چونکہ اسلام کی تاریخ کو صرف ایک عام سی کتاب سمجھ کر پڑھتے ہیں لہذا آپ کے دل کو وہ ٹھیس نہیں پہنچ سکتی جو اس ملک کی خاموش اکثریت کو محسوس ہوتی ہے۔

جو اسلام میں جانتا ہوں وہاں تو سچ کی انتہائی سختی سے ہدایت کی گئی ہے وہاں صرف ادب کے نام پر کسی کی جھوٹی تعریف کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہے، یہ رہنے دو تم چند کتابیں پڑھ کر اسلام سمجھ گئے ہو، جو بات سچ ہے وہ سچ ہے اور سچ کہنا ہی اسلام کی اصل روح ہے، کیا وقت آگیا ہے خود ساختہ مسلمان بیچارے جھوٹ بولنے پر زور دے رہے ہیں

Navigation