یہ فورم اتنا روشن خیال ہے ؟

Home Forums Non Siasi یہ فورم اتنا روشن خیال ہے ؟ یہ فورم اتنا روشن خیال ہے ؟

#55
Athar
Participant
Offline
Thread Starter
  • Professional
  • Threads: 91
  • Posts: 1712
  • Total Posts: 1803
  • Join Date:
    21 Nov, 2016

Re: یہ فورم اتنا روشن خیال ہے ؟

اطہر بھائی! آپ کی شکائیت کی بنیاد یہ ہے کہ کسی نے نیازی سے یہ نہیں پوچھا کہ بتا تیرا ایمان کہاں ہے؟؟ سب سے پہلے تو ہمیں وہ قرانی حکم مہیا فرمائیں جو ہمیں کسی کا ایمان پوچھنے کا اختیار دیتا ہو۔ تاکہ ہمیں اپنی کم علمی کا ماتم کرنے میں آسانی ہو۔ دوسری بات یہ کہ کم از کم مجھے اس گستاخی چورن کے خریدنے میں کوئی دلچسپی نہیں، جو صحابہ کرام کیلئے بکواس کرتا ہے وہ اپنی آخرت خود خراب کرتا ہے تو میں اس کی آخرت خراب ہونے پر احتجاج کیوں کروں؟؟ تیسری بات یہ کہ آپ کے تھریڈ لگانے پر آپ کو بین کیوں کیا جائے گا؟؟ ہم کیا مسلمان نہیں اور آپ سب سے اعلیٰ درجے کے مسلمان ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ ایسا تھریڈ لگانے پر آپ کو اسلام دشمن قوتیں بین کرنے کی سازشیں شروع کردیں گی؟؟ تعجب ہے آپ اس فورم کے ماحول کو اب تک نہیں سمجھے۔

محترم عاطف صاحب ایمان سے مراد یہ بھی لی جاتی ہے کہ فرد جس دین کا پیروکار ہے اگر کوئی اس کے دین کے اعلیٰ افراد کی توہین و مزاح بنائے تو پوچھا جاسکتا ہے کہ جس فرد کی تم حمائت کرتے ہو وہ تمھارے دینی شعار و افراد کا نہ صرف ٹھٹھہ اُڑتا ہے بلکہ تضحیک آمیز لہجے میں اچھی بری باتیں بھی منصوب کرتا ہے۔تو یا تو تم ایسے فرد سے کناہ کش ہوکر اپنے دین کی مضوطی کا اظہار کر سکتے ہو یا پھر سمجھاو کہ تمھارے دین کے افراد کیا ایسے ہی تھے جیسا تم جیسے چاہتے ہو اُس نے بیان کیا؟ لہذا ایسی باتوں کے لیئے قرآن سے تو آپ کو شائد کچھ نہ ملے لیکن اگر اس بات کے بارے میں غور کریں گے تو جواب محسوس ہوجائے گا۔

اک مثال دیتا ہوں اگر کسی کا جگری دوست اُس کے والد کا زکر تضحیک آمیز لہجے میں کرے تو کیا ایسے فرد کے لیئے  جگری یار اہم ہوگا یا اپنا والد؟

Navigation